ایس پی سول لائن ذیشان شفیق صدیقی کی میڈیا سے خصوصی بات چیت

Zeeshan Shafique Siddiqui

Zeeshan Shafique Siddiqui

گو جرا نوالہ ( سردار عرفان طا ہر سے ) جرائم پیشہ افراد کو اپنی حدود میں آزا دانہ نقل و حرکت نہیں کر نے دیں گے۔علاقہ میں موجود 1632 A اور B کیٹگری کے اشتہا ریو ں اور عدالتی مفرور وں کو فوری گرفتا ر کر کے جیل بھیجا جا ئے گا ۔ ہر جرائم پیشہ فر د کا کڑا احتساب ہو گا تا کہ اس کی سزا دو سرے لو گو ں کے لیے نشان عبرت بن جا ئے اور کوئی بھی فرحد واحد کرائم کی دنیا کا حصہ بننے کی کو شش نہ کر ے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر کرائم فا ئٹر ایس پی سول لا ئن ذیشان شفیق صدیقی نے میڈیا سے خصوصی با ت چیت کے دوران کیا۔

انہو ں نے کہاکہ کر یمنل ایریا میں با ضا بطہ طو ر پر وقت کا تعین کر تے ہو ئے نا کے لگا ئے جا رہے ہیں تا کہ کوئی بھی چو ری ، ڈکیتی اور رہزنی کی ورادات رونما نہ ہو سکے ۔ انہو ں نے کہاکہ ایک مصمم ارا دہ اور پختہ عزم لیکر گو جرا نوالہ میں آیا ہو ں جرائم پیشہ افراد کو چین سے نہیں بیٹھنے دو ں گا ۔ انہو ں نے کہاکہ علا قہ کے ڈی ایس پی صاحبان کو یہ ذمہ دا ری سونپ دی گئی ہے کہ وہ اپنے گر دونوا ح میں زیا دہ وارداتو ں وا لے ایریا ز کی نگرانی کریں اور وہا ں پر ناکہ بندی کروائی جا ئے تا کہ کوئی بھی چھوٹا موٹا نا خوشگو ار وا قع رونما نہ ہو سکے ۔ انہو ں نے کہاکہ منشیا ت ، اسلحہ اور بلا نمبری گاڑیو ں کی روک تھام کے لیے پیٹرولیم ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو اپنے اپنے متعلقہ تھا نہ کے ایریا میں ہمہ وقت گشت کرتی اور چھان بین کرتی رہیں گی۔

انہو ں نے کہا کہ کسی بھی جرم میں ملو ث فر د کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جا ئے گا تا کہ وہ آئندہ اس گناہ سے ابدی تو بہ کر لے ۔ انہو ں نے کا کہ جرائم پیشہ افراد کا کڑا احتسا ب ہو جا ئے تو وہ جرم کرنے سے پہلے ضرور سو چیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ عارضی اور تھوڑی سزا ئو ں سے مجرم کا حو صلہ بڑھتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ عوام کو چا ہیے کہ محکمہ پولیس کی معا ونت کرتے ہو ئے اپنے ارد گرد ما حول میں موجود مشتبہ ، مشکو ک اور تخریب کا ر عنا صر پر نظر رکھیں اور ان کے حوالہ سے بر وقت پولیس کو آگا ہ کیا جا ئے تا کہ کوئی بھی دہشتگرد اور انتہا پسند اپنے مذ مو م ارادو ں میں کا میاب نہ ہو سکے۔