ہم اپنی تہذیب اور روایات کا تحفظ کرنا بخوبی جانتے ہیں ، فضل الرحمان

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

پشاور (جیوڈیسک) جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہپشتون علاقے میں یہودی کلچر کو فروغ دینے والوں کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ، پشاور میں پارٹی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے موقع پر جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنی تہذیب اور روایات کا تحفظ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔

ہم پاکستان کو الجزائر نہیں بنانا چاہتے۔جو لوگ جمہوریت سے انکار کرتے ہیں،انتخابات سے انکی حوصلہ افزائی ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہمارے کارکنوں کو جائز اور قانونی احتجاج سے روکا جارہا ہے ، حکومتوں کے جبر کا مقابلہ کرنا ہماری تاریخ ہے۔