کسٹم اہلکاروں پر اسمگلروں کی فائرنگ، 3 اہلکار شہید

Killed

Killed

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) اسمگلروں نے فائرنگ کرکے 3 کسٹم اہلکاروں کو شہید کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکاروں پر اسمگلروں کی فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تھانہ درابن کی حدود کلاچی موڑ پر پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درابن کلاں کلاچی موڑ کے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 اہل کار موقع پر ہی شہید ہوگئے، جب کہ ایک زخمی اہلکار نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑا۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ناکہ بندی کردی اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کی نعشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔