قبرص میں جاری مالیاتی بحران شدت اختیارکرگیا

Cyprus

Cyprus

قبرص (جیوڈیسک)میں جاری مالیاتی بحران شدت اختیارکرگیا۔ اس بحران نے دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں کے مالک کو بھی امداد کی قطار میں لاکھڑا کردیا۔ سرمایہ دارانہ نظام کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا۔ کہتے ہیں پیٹ کی آگ اچھے اچھوں کو سڑک پر آنے پر مجبورکردیتی ہے۔ قبرص میں کئی دنوں سے جاری مالیاتی بحران اس نہج تک آگیا ہے کہ لوگ احتجاج تو کررہی ہیں لیکن ساتھ ساتھ خوراک کی امداد بھی حاصل کرنے کی جدوجہد میں ہیں۔

عالمی ادارے ریڈ کراس کی جانب سے روزانہ سینکڑوں افراد کو کھانے کی امداد دی جارہی ہے۔ سائپرس کے شہری شدید اذیت کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس پیسہ تو ہے مگر وہ نہ خوراک خرید سکتے ہیں۔

نہ ضرورتکی دیگر اشیا۔ کیونکہ ان کے بینک اکائونٹس فریز ہوچکے ہیں۔ لکھ پتی ہونے کے باوجود سائپرس میں ایسے ایسے مالدار لوگ بھی کھانا مانگنے آئے جو آئے تو بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز میں لیکن ان کی جیب میں ایک ٹکہ تک نہیں۔