یوم القدس پر ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں

Rallies in different cities

Rallies in different cities

لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر میں یوم القدس کے موقع پر بیت المقد س کی آزادی اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں جن میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے۔کراچی میں یوم القدس کے حوالے سے آئی ایس او نے ریلی نکالی جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ ریلی کے شرکا قبلہ ال کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ کراچی میں یوم القدس کے حوالے سے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

یوم القدس کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی نمائش چورنگی سے شروع ہوئی اور تبت سنٹر پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں نماز جمعہ کے بعد مختلف مساجد سے لوگ ریلیوں کی شکل میں نمائش چورنگی میں شامل ہوئی اور ریلی آگے بڑھی۔ ریلی کے شرکا نے قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر علما کرام نے بھی خطاب کیا شیعہ علما کونسل کے زیراہتمام ریلی ریگل چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت علامہ نادرعباس تقوی نے کی۔

ریلی کے شرکا نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ علما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں تاکہ امریکہ اور اسرائیل کو فلسطینی مسلمانوں پر مظالم سے روکا جا سکے۔ ملک بھر کیطرح وفاقی دالحکومت میں بھی آج جمعتہ الوداع یوم القدس کے طور پر منایا گیا۔ اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کی ریلی مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی کی سربراہی میں جی سکس امام بار گاہ سے شروع ہو کر ڈی چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ریلی آبپارہ چوک سے نکالی گئی ملتان میں مجلس واحدت المسلمین اور شیعہ علما کونسل کی جانب سے فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی اور شام میں مزارات پر حملوں کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ یوم القدس کے موقع پر شاہ گردیز سے نکالی گئی ریلی کے شرکا نے گھنٹہ گھر چوک پہنچنے پر فلسطین کے حق میں جبکہ شام میں مزارات کی بے حرمتی کیخلاف نعرے لگائے۔ ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ فلسطین اور شام میں انسانی حقوق کی خلاف وزریاں کی جا رہی ہیں۔

جس پر اقوام متحدہ کی خاموشی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے جس پر فرزندان اسلام سراپا احتجاج ہیں۔ ریلی کے شرکا نے کہا کہ او آئی سی کو فعال کیے بغیر مسلم ممالک کا تحفظ ممکن نہیں جس کے لیے پاکستان اور عرب ممالک مثبت کردار ادا کریں۔ ریلی کے اختتام پر مسلم امہ کی سلامتی اور خوشحالی کیلیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ یوم القدس کے موقع پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پشاور میں ریلی نکالی گئی، مسلمانوں کے مقدس مقامات پر یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

نماز جمعہ کے بعد پشاور کے قصہ خوانی بازار میں ریلی نکالی گئی جسکا انعقاد شیعہ علما کونسل، مجلس وحدت المسلمین اور دیگر تنطیموں کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ریلی کے شرکا نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ریلی کے شرکا نے شام میں حضرت بی بی زینب اور صحابہ کرام کے مزارات کی بے حرمتی کے خلاف بھی احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عالم اسلام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

اسرائیل نے فلسطینی ریاست میں ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مسلمان ممالک بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد اور بھائی چارے کا مقابلہ کریں۔ ریلی کے موقع پر قصہ خوانی بازار کو مکمل سیل کر دیا گیا تھا اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ سکھر میں یوم القدس کے موقع پر بیت المقدس کی آزادی، و فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی پریس کلب سکھر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

نوشہرو فیرو میں امام بارگاہ بالاشاہ سے پریس کلب تک نکالی جانے والی ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ لاڑکانہ میں ریلی نکالی گئی۔ منڈی بہاالدین میں مظاہرین نے امریکی صدر کا پتلا جلایا۔ جھنگ اور شجاع آباد میں بھی ریلی نکالی گئی۔

خیرپور میں بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں یوم القدس جلوس نکالا گیا۔ شرکا نے کچہری روڈ، مال روڈاور دیگر سڑکوں پر مارچ کیا بہاولپور میں بھی یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ خانقاہ ڈوگراں میں یوم القدس پر اسرائیلی قبضے اور شام میں مقدس مزارات کی بے حرمتی کے خلاف انجمن کرار حیدریہ کے زیر اہتما م پرامن ریلی کا انعقاد ہوا۔