موت سے بھی بڑا حادثہ ہے زندگی

Hazrat Muhammad PBUH

Hazrat Muhammad PBUH

آج کا انسان جوکہ بظاہر اچھا بھلا، چلتا پھرتا، کھاتا پیتا، سوتا جاگتا کام کاج میں مصروف نظر آتا ہے۔ دراصل یہ زندہ نہیں ہے۔ یہ مردہ ہو چکا ہے، بقول شاعر۔۔۔۔۔

زند ہ لاشوں کی بھیڑہے چاروں طرف!
موت سے بھی بڑا حادثہ ہے زندگی

یہ سب چلتی پھرتی لاشیں ہیں کیونکہ ان کے دل مردہ اور تاریک ہوچکے ہیں، جن کی روحیں نور مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منور ہونی چاہیں، وہ اس حقیرسی دنیا میں ہمیشہ رہنے کی جستجومیں ہیں، شہر شہر گائوں گائوں گھر گھرجھگڑے ہی جھگڑے نظر آ رہے ہیں۔

کوئی مذہب کے نام پر لڑرہا ہے تو کوئی فرقہ واریت کے نام پر اور کوئی رنگ ونسل کے لئے لڑرہا ہے توکوئی زمین وجائیداد کی خاطر اپنے ہی بھائی کے خون کا پیاسا نظر آتا ہے ہمارے اخبارات اور نیوزچینل ایسے ہزارہا واقعات سے بھرے پڑے ہیں،ان تمام فسادات کی فقط ایک ہی وجہ ہے اور وہ یہ ہے کہ انسان خود اپنی ذات کے لئے توہر ایک سے بھلا چاہتا ہے۔

خود کسی کا بھلا نہیں چاہتا ،ان قیامت خیز حالات میں مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جو بے قرار دلوں کواطمینان بخش دے،مجھے تلاش ہے اس نظر کی جو غم زدہ انسانوں کو تجلیات مہر محبت سے خوشحال کردے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی جو مظلوموں کی آبروکی پاسبانی کرے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی جوابن آدم کے سینے میں دہکتی ہوئی آتش نفرت و حسد کو گلزار کر دے۔

مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جورنگ ونسل کے سب جھگڑے مٹا کر فقط انسانیت کا درس دے مجھے تلاش ہے اس نظر کی جواپنی سخاوت سے گھرگھر میں بھوک افلاس کے کہرام کو شکم سیری میں بدل دے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی جونسل نو کی ہوس پرست نگاہوں پر حجاب شرم وحیا ء ڈال دے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی جوتاریک اور مردہ دلوں کے آخری کونوں تک شمع نور عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھر دے۔اور کمزور ایمانوں کو نئی زندگی نواز دے مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جوانسان کے زنگ آلود ہ ایمان کو کمال بندگی تک لیجائے۔

Pakistan

Pakistan

تجلیات توحید سے زنگ آلودہ ایمان منور ہو کر جگمگانے لگے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جو بے گناہوں کے بہتے ہوئے لہو کوروک دے اور برسات امن وامان سے وطن عزیز کی سرزمین پاک کے خطے کو ہرا بھرا کرکے خوشحالی کی بہاریں نواز دے ،مجھے تلاش ہے اس نظر کی جوانسان کوگمراہی اور جہالت کی تاریک اور جان لیوا دلدل سے نکال کر قرآن وحدیث کی ہمیشہ قائم رہنے والی سچی اور پاکیزہ نوانیت میں لے آئے۔مجھے تلا ش ہے اس نظر کی کہ جو احکامات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاسداری کرے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جو اولاد کوماں باپ کے حقیقی مقام ومرتبے سے آگاہ کرکے انہیں شعور ادب واحترام کا درس دے۔

مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جو جسمانی اور روحانی بیماریوں کی مسیحائی کرے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جوانساں کی روح پر لگے کفروشرک کے سب داغ دھوکرپاکیزہ کردے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جو ہرجگہ قانون مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کونافذ کرے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جو انسان کو اپنے خالق حقیقی کی رضا میں راضی رہنے کا ہنر سیکھا دے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جو بے لوث بھٹکے ہوئے انسانوں کی رہنمائی کرے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جوانسان کواشرف المخلوقات ہونے کا احساس دلائے۔مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جوانسان کواسرار حق سے روشناس کردے۔

مجھے تلاش ہے اس نظر کی کہ جوتمام فرقوں سے سب جھگڑے مٹاکر پرچم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سائے میں منزل توحید پر پہنچا دے۔مجھے تلاش ہے ایسے نظر مرد کامل درویش کی ہاں مجھے تلاش ہے، مجھے تلاش ہے۔

 M.A.TABASSUM

M.A.TABASSUM

تحریر: ایم اے تبسم (لاہور)
مرکزی صدر، کالمسٹ کونسل آف پاکستان(سی سی پی)
Email: matabassum81@gmail.com,
0300-4709102