حکومت نے آئی ایم ایف کو قرض کیلئے باضابطہ درخواست دیدی

Dollar

Dollar

وزیرخزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کو چھ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر قرض کی باضابطہ درخواست دے دی گئی ہے گورنراسٹیٹ بینک یاسین انور اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے مطابق انٹرنیشنل مانٹری فنڈ کو چھ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کے نئے قرض پروگرام کے لئے باقاعدہ درخواست جمع کروادی گئی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کیمشیر جیفری فرینک نے پاکستان کی درخواست آگے بورڈ کو بھیج دی ہے۔ ذرائع کے مطابق چار ستمبر کو ہونے والے آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نیآئی ایم ایف کی تمام شرائط کو پورا کردیا ہے جن میں ٹیکس نیٹ میں اضافہ، مالیاتی خسارے میں کمی اور صوبوں کا سرپلس بجٹ شامل ہے۔