جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے: گورنر پنجاب

Chaudhry Mohammad Sarwar

Chaudhry Mohammad Sarwar

لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پارلیمنٹ،عدلیہ اور فوج تینوں ملک کے ستون ہیں۔ کوئی ایک کمزور ہوگا تو ملک کو نقصان پہنچے گا۔

لاہور میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات عالم داد لالیکا کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اداروں کے بارے میں افواہیں پھیلانے کا سلسلہ ٹھیک نہیں، ہر ادارے کا اپنا آئینی کردار ہے اور وہ اپنے دائرہ کار میں رہ کرکام کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات کے حوالے سے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ ایک معمول کی بات ہے۔ اس سے زیادہ اندازے نہیں لگانے چاہیں۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔