طالبان کے جنگ بندی ختم کرنے پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

Security

Security

اسلام آباد (جیوڈیسک) طالبان کی جانب سے جنگ بندی میںتوسیع نہ کرنے کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکام جاری کر دیے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد، قائم مقام آئی جی اور چاروں صوبوں کے ہوم سیکریٹریز کو بدھ کی رات سکیورٹی ایڈوائس جاری کی ہے اور انہیں کہا گیا کہ اہم سرکاری و نجی عمارات ، دفاتر اور اہم شخصیات سمیت تمام حساس و پرہجوم عوامی مقامات پر سیکیورٹی بڑھا دی جائے اور اہم شخصیات کی سیکیورٹی کے پیش نظر انکی آمدروفت کے شیڈول کو خفیہ رکھا جائے۔