ہر شعبے کی طرح شعبہ طب میں جد ید تحقیق کے ذریعے امراض کا خاتمہ کرکے صحت مند معاشرے کے قیام کو یقینی بنا یا جاسکتا ہے نشاط ضیاء قادری

کراچی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ ہر شعبوں میں معلومات کا ہونا انتہائی ضروری ہے معلومات کے ذریعے ہم اپنی زندگیوں میں بہت سی آسانیاں لاسکتے ہیں ہر شعبے کی طرح شعبہ طب میں جدید تحقیق کے ذریعے امراض کا خاتمہ کرکے صحت مند معاشرے کے قیام کو ممکن بنا یا جاسکتاہے اس طرح ہم انسانی زندگیوں کو بھی مہلک امراض اور اس کے اثرات سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ای سی جی سے متعلق معلومات کے حوالے سے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹرری اینڈ ڈائگنوسٹک سنٹر کے زیر اہتمام کارڈک سینٹر شاہ فیصل کالونی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شعبہ طب کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے مگر افسوس کے اس جانب کسی بھی قسم کی کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے آج شہر قائد میں ڈینگی، ملیریا، ڈائریا سمیت مہلک امراض تیزی سے پھیل رہی ہے حکومتی ادارے سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔

انہوں نے معلوماتی سیمینار کے انعقاد پر ڈاکٹر عیسیٰ لیابرٹریز کی انتظامیہ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ نجی اداریامراض سے متعلق عوامی شعور کی بیداری اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں عوام کو امراض سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی پید اکی جائے تاکہ ہم شہر میں پھیلتی ہوئی امراض پر قابو پاسکیں نشاط ضیاء قادری نے طبی سہولیات کی فراہمی اور امراض سے متعلق معلومات کے حوالے سے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا تے ہوئے کہاکہ عوام کو امراض سے محفوظ بنا نے کے لئے گلیوں اور محلوں کی سطح پر عوامی شعور کی بیداری کے لئے موثر انداز میں تشہیری مہم چلا ئی جائے۔