ڈیرہ غازی خان : بلاک وی میں درجنوں افراد گیس کی سہولت سے محروم

ڈیرہ غازی خان : بلاک وی میں درجنوں افراد گیس کی سہولت سے محروم، گیس بحال کی جائے متاثرین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بلاک وی کے رہائشیوں محمد ظفر، محمد نواز، محمد رفیق، ظفر علی، محمد یوسف، محمد اقبال، اللہ بچایا، شمس بیگم نے پر امن احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ سے ہمارے گھروں میں گیس کی فراہمی بند ہے جبکہ وہ باقاعدگی سے بل بھی ادا کر رہے ہیں۔

بلاک وی میں سب کے گھروں میں گیس چالو لیکن ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ متعدد بار محکمہ کو گیس بندش بارے آگاہ کیا جا چکا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی انہوں نے ضلعی انتظامیہ سمیت اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔