سنوکر کلبوں سے گرفتار 9 افراد عدالت نے جیل بھجوا دئیے

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) سنوکر کلبوں سے گرفتار 9 افراد عدالت نے جیل بھجوا دئیے۔ تفصٰل کے مطابق گزشتہ رات کروڑ پولیس نے محمود عرف بگی اور امان اللہ کرنالی کے سنوکر کے کلبوں پر چھاپہ مار کر دائو پر لگی ہوئی 32 سو روپے نقدی موبائل سیٹ اور سنوکر کا سامان سمیت 9 افراد جن میں اسامہ اسلم، محمد عرفان، گوہر رحمان، فیضان رحمان، ریاض احمد، امان اللہ، محمد رمضان، ذوالفقار علی اور علی رضا کو گرفتار کر مقدمہ درج کرنے کے بعد حوالات میں بند کر دیا تھا جس کے بعد گرفتار افراد کے لواحقین اور شہریوں نے تھانے کے سامنے ٹائر جلا کر آگ لگانے کے بعد 2 گھنٹے تک ٹریفک کی جام کیئے رکھا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کروڑ خالد محمود موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مزاکرات کے بعد صبح عدالت میں پیش کرنے کے وعدے پر شخصی ضمانت پر رات گئے چھوڑ دیا۔ جبکہ صبح انہیں مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے ان تمام افراد کو جیل بھجوا دیا۔