ڈیرہ غازی خان: دو گروپوں میں تصادم ،7 افراد جاں بحق

Dera Ghazi Khan

Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر تصادم فائرنگ سے سات افراد جاں بحق جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہو گئے۔ تھانہ کالا کے نزدیک سنجرانی برادری کے درمیان عرصہ دراز سے زمین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا جس کی آج ڈی ایس پی سٹی کے پاس انکوائری تھی۔

واپسی پر بستی سنجرانی کے قریب دونوں گروپوں میں تصادم شروع ہو گیا۔ فائرنگ سے پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 17 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید دو افراد دم توڑ گئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا اور مزید تفتیش شروع کر دی۔