ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا

Defuse Bomb

Defuse Bomb

ڈی آئی خان (جیوڈیسک) ظفر آباد کالونی میں بنوں میران شاہ روڈ پر سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب 12 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع ملی کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی ظفر آباد کالونی میں بنوں میران شاہ روڈ پر سڑک کنارے ایک مشکوک موٹر سائیکل کھڑی ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر موٹر سائیکل کی تلاشی لی تو پتہ چلا کہ اس میں بارودی مواد نصب ہے جس پر بی ڈی یو کے عملے نے علاقے کا محاصرہ کر کے بم کو ناکارہ بنا دیا۔

بی ڈی ایس کے مطابق موٹر سائیکل میں 12 کلو وزنی بم نصب کیا گیا تھا جس میں بال بیرنگ اور لوہے کے ٹکرے بھی موجود تھے، بم کو ریموٹ کی مدد سے اڑایا جانا تھا جس سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔