ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے ، فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والا بیٹا پولیس اہلکار تھا۔

واقعہ علاقہ موسی زئی میں پیش آیا۔جہاں والد رحمت اللہ اپنے بیٹے دلاور کے ہمراہ درابن جارہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے ملزمان نے پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فریقن میں پرانی دشمنی چلی آرہی تھی۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں دلاور پولیس اہلکار تھا۔ ، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔