ڈیرہ غازی : بس اور ٹریلر میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 30 زخمی

Dera Ghazi Khan

Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازی خان(جیوڈیسک)ڈیرہ غازی خان کے قریب بس اور ٹریلر کے تصادم میں دو افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔مسافرکوچ پشاور سے کراچی جارہی تھی کہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے حادثہ ہو گیا۔

امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔