ڈیرہ غازی خان: ویگن اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، 11 زخمی

Dera Ghazi Khan

Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ویگن اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔جام پور سے ڈیرہ غازی خان آنے والی مسافر وین 33 موڑ کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے وین میں سوار انوار،حق نواز، محبوب،اعجاز احمد، محمد عبداللہ اور منظور احمد جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ نے مقدمہ درج کرکے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔