نواز شریف کا سندھ کا دورہ کرنا خوش آئند ہے ، قائم علی شاہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہنا ہے کہ نواز شریف سو مرتبہ سندھ کا دورہ کریں۔ یہ خوشی کی بات ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی اسپیکر کی ایما پر ہے۔

سکھر ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے جس نے ہمیشہ عوام کی خدمت کرنے پر یقین رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سازش کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم اکثریت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سندھ کے دورے کریں خوشی کی بات ہے۔ ہمارے لوگ بھی پنجاب جائینگے، جنہوں نے کام کیا ہوگا عوام ان کے ساتھ ہیں۔

سندھ میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا تعین اسپیکر کی ایما پر ہے۔ اس کیلئے دیکھنا ہوگا کہ کون سے جماعت اکثریت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا نتخابی نتائج کے حساب سے ق لیگ سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی ہے۔ کراچی کے حالات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب وہاں حالات بہت بہتر ہیں۔