ڈھڈیال کے نواحی گائوں ہسولہ کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے دو افراد کو لوٹ لیا

چکوال : ڈھڈیال کے نواحی گائوں ہسولہ کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے دو افراد کو لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سلیم اختر اور طارق ولد فضل سکنہ لنگاہ جو کہ سبزی فروش کا کام کرتے ہیں ، سبزی کی خریداری کے لئے چکوال جا رہے تھے کہ ہسولہ کے قریب پانچ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں سلیم اختر سے دو لاکھ سے زائد اور طارق سے سا ت ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ اس علاقہ میں پہلے بھی ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کی جا چکی ہیں مگر پولیس کسی بھی ڈاکو کو ابھی تک گرفتار نہ کر پائی ہے۔