ضلع کمپلیکس چمن کے باہر سائیکل میں نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

Bicycle Bomb

Bicycle Bomb

چمن (جیوڈیسک) چمن میں ضلعی کمپلیکس کے باہر سائیکل پر نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا، زور دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ضلعی کمپلیکس کے باہر بم سائیکل پر رکھے گھی کے ڈبے میں موجود تھا۔

جس کا وزن پانچ سے سات کلو گرام تھا۔ بم کی موجودگی پر آس پاس کا علاقہ خالی کرایا گیا جس کے بعد اسے ناکارہ بنانے کے دوران زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور تک سنی دی۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقہ میں مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔