لاہور میں گیس کے اخراج سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ساہو واڑی کے علاقے میں ایک گھر کے کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لاہور کے علاقے ساہو واڑی میں شالیمار لنک روڈ پر ایک گھر کے کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں محمد حسین، ان کی بیوی یاسمین اور بچے جن کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں ہیٹر سے گیس کے اخراج کے باعث ہوئیں جبکہ گیس لیکیج کے باعث متاثرہ گھر کے ساتھ والے گھر میں بھی آگ لگ گئی۔