راولپنڈی: پولیس سرچ آپریشن میں افغان باشندوں سمیت 18 مشکوک افراد گرفتار

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی پولیس نے پوٹھوہار ڈویژن میں سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت اٹھارہ مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پوٹھوہار ڈویژن میں ہونے والے سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لئے جانے والے افراد میں سے بارہ افغانی شامل ہیں۔

نصیر آباد کے علاقے سے سات اور ریس کورس کی حدود سے پانچ افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ افغان باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت پکڑا گیا ہے۔