جبری گمشدگی کے بارے میں آرڈیننس صدر کو بجھوا دیا گیا ہے، اٹارنی جنرل

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ جبری گمشدگی کے بار ے میں آرڈیننس صدر کو بجھوا دیا گیا ہے، جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ عدالت دیکھے گی کہ آرڈیننس آئین کے مطابق ہے یا نہیں؟۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ لاپتہ افراد کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عدالت کو بتایا کہ حکومت جبری گمشدگی بارے قانون سازی کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں آرڈیننس صدر کو بجھوا دیا گیا ہے جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ عدالت آرڈیننس کا جائزہ لے گی۔