ضلع دیامر : 2 خاندانوں میں مسلح تصادم، 5 جاں بحق، 5 زخمی

District dyamr

District dyamr

ضلع دیامر(جیوڈیسک)ضلع دیامر کے نواحی گاں تھور میں دو خاندانوں کیدرمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔دونوں خاندانوں میں تنازعہ راستے کی وجہ سے شروع ہوا۔

تصادم کے دوران ایک فریق نے مخالف فریق کے رہائشی گھروں اور دو دکانوں کوآگ بھی لگادی۔ وقوعہ کے بعد دیامر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔