ضلعی سطح تک تمام تنظیمیں غیرفعال جبکہ سرکاری اداروں میں مانیٹرنگ کمیٹیاں نہ ہونے کی وجہ سے کرپشن میں اضافہ: میاں یوسف

Mian Yousuf

Mian Yousuf

فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں یوسف نے کہا ہے کہ پارٹی تنظیموں کے غیرفعال ہونے اور سرکاری اداروں کی مانیٹرنگ کے لئے مجوزہ کمیٹیاں قائم نہ کئے جانے کی وجہ سے کارکن دلبرداشتہ اور مایوسی کا شکار ہیں جبکہ اعلیٰ قیادت کی طرف سے نوٹس نہ لینے کی وجہ سے بھی وہ بددل ہورہے ہیں اسی وجہ سے بعض کارکن پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

مرکز سے ضلعی سطح تک تمام تنظیمیں غیرفعال جبکہ سرکاری اداروں میں مانیٹرنگ کمیٹیاں نہ ہونے کی وجہ سے کرپشن میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ن لیگ کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد قربانیاں دینے والے کارکنوں کو فراموش کرنے اور موقع پرست چاپلوسی کے حامل ٹائوٹوں کو نوازنے کا عمل بند نہ کیا تو جماعت کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ مسلم لیگی کارکن اپنی ہی حکومت کے دوران قیادت سے سخٹ ناراض ہیں۔ اگر فوری طور پر ن لیگ کی مرکزی اور صوبائی قیادت سمیت تمام ضلعی تنظیموں کو فعال بنانے کاسلسلہ شروع نہ کیا گیا تو یہ پارٹی کے لئے نقصان دہ ہو گا۔ کارکنوں کو سرکاری محکموں کی مانیٹرنگ کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے کر نمائندگی دینے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تحصیلوں سے آنے والے کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔