اضلاع کی خبریں 22.02.2013

ٹارگٹ کلنگ کیخلاف سنی تحریک کا23فروری کواحتجاجی دھرنوں، 25فروری کو کراچی میں شٹر ڈان ہڑتال کااعلان
اسلام آباد(جی پی آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی اپیل پر کراچی میں کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج منا یا گیا۔پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی گئیں ۔ علما ومشائخ نے جمعہ کے اجتماعات میں دہشتگردی کیخلاف مذمتی قرار داد یں منظورکیںجبکہ شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی، زخمیوں کیلئے دعائے صحت اور ملک میںقیامِ امن اوردہشتگردی سے نجات کیلئے خصوصی دعا ئیںبھی کی گئیں۔ پا کستان سنی تحریک کے سینئر مر کزی رہنما محمد شاہد غور ی نے یوم احتجاج کے مو قع پرمر کزِ اہلسنت سے جاری کردہ بیان میں کہاکہ جیکب آبادمیںسندھ کے عظیم روحانی پیشوا پیر آف قمبر شریف سید غلام حسین شاہ بخاری کے اجتماع پر ہونیوالے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ پیرصاحب کے 27سالہ پوتے سید شفیق احمد شاہ کی بم دھماکے میں شہادت سندھ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ علما ومشائخ اور مزاراتِ اولیا کو دہشتگردی کا نشانہ بنانیوالوں کا اسلام اور پا کستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔امریکہ پاکستان میںسعودی عر ب کے ذریعے فرقہ واریت پھیلاکرشیعہ اور دیوبند ی مکاتب فکرکو لڑ وا رہا ہے۔سنی تحریک 23فروری کو ملک بھرکی اہم شاہرائوں پر دھرنے دے گی جبکہ 25فروری کو کراچی میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال کی جائیگی۔ کراچی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کارکنان کے ایک ایک قطرے کا حساب چاہتے ہیں۔مٹھی بھر دہشتگردوں نے ملکی بنیا دوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے جبکہ حکومت کے پاس عوام کے جان و مال کے تحفظ کا کوئی لائحہ عمل نہیںہے۔ملکی سا لمیت اور خود مختاری پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتالہذا تمام کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے۔ قوم یاد رکھے کہ پا کستان نا کام ریاست نہیں ہے بلکہ حکمران اور سیاستدان نا اہل ہو چکے ہیں، نام نہاد جمہوری حکومت نے گذشتہ پانچ سالوں میں عوام کے بنیاد حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے سواکچھ نہیں کیا۔قوم کو اپنے حقوق کیلئے خودہی میدان عمل میں آناہوگا۔اب وقت آگیاہے کہ حکمرانوں سمیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور ملکی سلامتی کے اداروں کو اسلام کی بقا اور پا کستان کی خود مختاری کی فیصلہ کن جنگ لڑنا ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹارگٹ کلنگ کیخلاف سنی تحریک کا23فروری کواحتجاجی دھرنوں، 25فروری کو کراچی میں شٹر ڈان ہڑتال کااعلان
اسلام آباد(جی پی آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی اپیل پر کراچی میں کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج منا یا گیا۔پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی گئیں ۔ علما ومشائخ نے جمعہ کے اجتماعات میں دہشتگردی کیخلاف مذمتی قرار داد یں منظورکیںجبکہ شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی، زخمیوں کیلئے دعائے صحت اور ملک میںقیامِ امن اوردہشتگردی سے نجات کیلئے خصوصی دعا ئیںبھی کی گئیں۔ پا کستان سنی تحریک کے سینئر مر کزی رہنما محمد شاہد غور ی نے یوم احتجاج کے مو قع پرمر کزِ اہلسنت سے جاری کردہ بیان میں کہاکہ جیکب آبادمیںسندھ کے عظیم روحانی پیشوا پیر آف قمبر شریف سید غلام حسین شاہ بخاری کے اجتماع پر ہونیوالے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ پیرصاحب کے 27سالہ پوتے سید شفیق احمد شاہ کی بم دھماکے میں شہادت سندھ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ علما ومشائخ اور مزاراتِ اولیا کو دہشتگردی کا نشانہ بنانیوالوں کا اسلام اور پا کستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔امریکہ پاکستان میںسعودی عر ب کے ذریعے فرقہ واریت پھیلاکرشیعہ اور دیوبند ی مکاتب فکرکو لڑ وا رہا ہے۔سنی تحریک 23فروری کو ملک بھرکی اہم شاہرائوں پر دھرنے دے گی جبکہ 25فروری کو کراچی میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال کی جائیگی۔ کراچی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کارکنان کے ایک ایک قطرے کا حساب چاہتے ہیں۔مٹھی بھر دہشتگردوں نے ملکی بنیا دوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے جبکہ حکومت کے پاس عوام کے جان و مال کے تحفظ کا کوئی لائحہ عمل نہیںہے۔ملکی سا لمیت اور خود مختاری پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتالہذا تمام کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے۔ قوم یاد رکھے کہ پا کستان نا کام ریاست نہیں ہے بلکہ حکمران اور سیاستدان نا اہل ہو چکے ہیں، نام نہاد جمہوری حکومت نے گذشتہ پانچ سالوں میں عوام کے بنیاد حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے سواکچھ نہیں کیا۔قوم کو اپنے حقوق کیلئے خودہی میدان عمل میں آناہوگا۔اب وقت آگیاہے کہ حکمرانوں سمیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور ملکی سلامتی کے اداروں کو اسلام کی بقا اور پا کستان کی خود مختاری کی فیصلہ کن جنگ لڑنا ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الطاف حسین نے علما کے خلاف بیان دے کر شیعوں کے دلو ں کو زخمی کیا ہے:لحاج حیدر علی مرزا
اسلام آباد (جی پی آئی)اتحاد امت کونسل پاکستان کے سربراہ الحاج حیدر علی مرزا نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو ہمارے علما اور قوم کے خلاف بیانات دینے سے پہلے اپنے گریبان میںجھانکنا چاہیے ۔آج جو کوئٹہ میں ہمارے شہدا کی لاشوں پر سیاست کررہے ہیں پہلے وہ کراچی میں ہرروز شہید ہونے والے شیعوں کے خون کا حساب دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی آفس کے دورے کے دوران صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی ، علامہ احمد اقبال رضوی بھی موجود تھے۔الحاج حیدر علی مرزا مزید کہا کہ پوری قوم جانتی ہے الطاف حسین شیعہ قوم کے لیے کتنی مخلص ہے ۔ کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں کون کون سے ہاتھ ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے علما کے خلاف بیان دے کر شیعوں کے دلو ں کو زخمی کیا ہے متحدہ قومی موومنٹ شیعوں کے ساتھ جو صرف مفادات کی حد تک ہیں۔ ہم الطاف حسین کو واضح کردینا چاہتے ہیں اب ملت جعفریہ ایک بیدار اور مضبوط حیثیت رکھتی ہے اب وہ دور نہیں کہ ہمارے نوجوان الطاف حسین یا متحدہ قومی موومنٹ کے ہاتھوں بک جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سندھ میں پیر سید غلام حسین شاہ بخاری کے اجتماع پر حملہ ملک کی غالب اکثریت پر حملہ ہے۔علامہ اشفاق صابری
راولپنڈی(جی پی آئی)ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے رہنماعلامہ اشفاق احمدصابری نے کہا ہے کہ سندھ میں پیر سید غلام حسین شاہ بخاری کے قافلے پر حملہ ملک کی غالب اکثریت کی شخصیات اور نظریات پر حملہ ہے۔ جو ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔سنی اس ملک کے محب وطن غالب اکثریت ہیں۔جو ہر دور میں امن کے علمبردار رہے ہیں۔ملک دشمن قوتیں پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی کے خلاف سازشیں کرتے ہوئے پر امن اہلسنت کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں لیکن انکی ناپاک سازشوں کو اپنی حکمت عملی سے ناکام بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اہلسنت کے علما اور کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بلو چستان میںاہلسنت کے علما اور کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کا طویل سلسلہ جاری ہے اور دوسری طرف کراچی میں سنی تحریک کے کارکنان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔صرف بیس دنوں میں دہشت گردوں نے سنی تحریک کے 14کارکنان کوشہید کیا مگر سند ھ حکومت ،پولیس ،رینجرز اور عدلیہ سنی تحریک کو انصاف دلانے میں نا کام رہی ہیں۔یہ تمام کاروائیاں اہلسنت کی قوت کو بے دردی سے کچلنے کیلئے جاری ہیں اور اب اندرون سندھ میں بھی دہشت گردی کی کاروائیاں شروع ہوچکی ہیں جو پاکستان کی حکومت ،سیکیورٹی فورسز اور ایجنسی کے کردار پر ایک سوالیہ نشان ہے۔سندھ حکومت کی طرف سے اب تک دہشت گردی کے خلاف کیے گئے اقدامات محض زبانی دعو ے ہیںجس سے ہم بالکل مطمئن نہیں ۔پوراملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہاہے اور حکمران خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیاجائے اور دہشت گردی میں ملوث پکڑے گئے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیعہ علما کونسل کے وفد نے علامہ مظہر عباس علوی کی قیادت میں آئی جی پنجاب خان بیگ سے ملاقات کی
لاہور( جی پی آئی) شیعہ علما کونسل کے وفد نے صوبائی صدر علامہ مظہر عباس علوی کی قیادت میں آئی جی پنجاب خان بیگ سے ملاقات کی، اس ملاقات میں علامہ مظہر عباس علوی نے مطالبہ کیا کہ پنجاب بھر میں موجود لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے کیمپ ختم کئے جائیں، پنجاب میں دہشت گردی کے واقعات کی وجہ دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں نہ لانا ہے شیعہ برادری کے سینکروںافراد کے قاتل پنجاب میں موجود ہیں مگر ان کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب دہشت گردوں کے خلاف کاروائی سے کیوں گریزاں ہے؟ ایک طرف دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں دوسری طرف شیعوں پر بلاجواز مقدمات بنائے جا رہے ہیں، عزاداری کے جلوسوں میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی ہے۔ شیعہ علما کونسل لاہور کے صدر آصف علی زیدی نے کہا کہ سانحہ مومن پورہ اور سانحہ شادباغ لال کھوئی (دولت علی خلیفہ) کے ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا، اس موقع پر آئی جی خان بیگ نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کو فرقہ وارانہ تنظیموں کی حمایت کی ضرورت ہے : ،سینیٹر پرویز رشید
لاہور(جی پی آئی)سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی کوئی کمی نہیں ، اسے کسی انتہا پسند گروپ اور فرقہ وارانہ تنظیم کی حمایت کی ضرورت ہے اور نہ ہی ان سے امیدوارادھار لینے کی ایک بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی ایک مقبول اور ہر دل عزیز جماعت ہے جس کے پاس ہر انتخابی حلقے سے الیکشن لڑنے کیلئے ایک سے زیادہ امید وار موجود ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) امید وار زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی شارٹ لسٹنگ کے آخری مرحلے میں ہے انہوں نے کہا کہ ہماری پلیٹ پہلے ہی فل ہے جس میں اب کسی اور کی گنجائش نہیں مسلم لیگ (ن) کواپنی جماعت کے امیدواروں کو پس پشت ڈال کر کسی انتہا پسند گروپ یا فرقہ وارانہ تنظیم کے امیدواروں کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں اپنے سابقہ اور موجودہ دور حکومت کے دوران لشکرجھنگوی کے خلاف کریک ڈائون کے بارے میں پر عزم رہی ہے اور پنجاب حکومت نے ہی ملک اسحاق اور کئی دوسرے انتہا پسندوں کو گرفتار کیا تھا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں مشرف نے انتہا پسندوں اور فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا اور کمزور پراسکیوشن کی وجہ سے آخر کار کئی انتہا پسند عدالتوں سے یا تو ضمانت پر رہا ہوگئے یا عدالتوں کو انہیں با عزت بری کرنا پڑاانہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فرقہ واریت کے معاملے میں کبھی کسی گروپ یا تنظیم کی حمایت نہیں کی بلکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی یقینی بنانے کیلئے ہمیشہ اپنے عزم صمیم کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکہ ہماری آزادی اور خودمختاری کا مذاق اڑا رہا ہے:سید منور حسن
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ چین اور ایران سے معاہدوں پر امریکہ کا واویلہ کرنا اورسیخ پا ہوکر عالمی پابندیوں کی دھمکیاں دینا کھلم کھلا ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ۔امریکہ ہماری آزادی اور خودمختاری کا مذاق اڑا رہا ہے۔عین اس وقت جب گوادر بندرگاہ چین کے حوالے کرنے کا معاہدہ کیا جارہا تھا کوئٹہ دھماکوں سے لرز اٹھا اور معصوم بچوں اورعورتوںسمیت بیسیوں افراد کے جسموں کے چیتھڑے اڑا دیئے گئے ۔حکمرانوں کی غلامانہ روش اور معذرت خواہانہ رویے سے شہ پاکر امریکہ کو یہ جرات ہوئی ہے کہ اب وہ ہمیں اپنے ہمسایوں اور بین الاقوامی برادری سے تعلقات اور معاملات پر بھی ڈکٹیشن دیتا ہے اور چاہتا ہے کہ کوئی کام اس کی اجازت اور مرضی کے بغیر نہ ہو۔امریکی وزیر خارجہ کا گوادر بندرگاہ چین کودینے اورایران سے گیس پائپ لائن کے معاہدے پر اعتراض کا کوئی جواز نہیں ، امریکہ ہمارے معاملات میںبلاوجہ ٹانگ اڑانے سے باز رہے ۔ یہ معاہدے ہمارے مفاد میںہیں اور امریکہ کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ہدایات دے کہ ہم کس سے معاہدہ کریں اور کس سے نہ کریں ۔روسی صدر پیوٹن کا پاکستان کا دورہ ملتوی کرانے میں بھی بھارت اور امریکہ کی خواہش کا احترام کیا گیا ۔ ہماری آزادی اور خودمختاری کو سلب کرلیا گیا ہے لیکن حکمران عوام کی خواہشات کا احترام کرنے کے بجائے اغیار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید منور حسن نے کہا کہ امریکی مداخلت کی وجہ سے پاکستان کو دہشت گردی بدامنی اور توانائی کے بحرانوں کا سامنا ہے ۔ ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف نے ہمیں قرضوں کے جال میں بری طرح جکڑ لیاہے ۔ یہ دونوں اندر سے ہمیں خود انحصاری کی منزل سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔امریکہ چاہتا ہے کہ تمام پالیسیاں اس کے احکامات پر بنائی جائیںاور ان احکامات سے سرمو انحراف کی جرات نہ کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ساتھ چین ،ایران اور افغانستان بھی ہمارے پڑوسی ہیں لیکن امریکہ ہمیشہ ہمیں بھارت سے تعلقات بہتربنانے اور دیگر ہمسایوں سے دور رہنے پر زوردیتا ہے ۔ امریکہ خطے میںبھارت کو بڑا بنانے کی کوشش میں ہے ۔ بھارت کا پاکستان کے ساتھ رویہ مخاصمانہ ہے وہ پاکستان کو گمراہ کرنے کی سازشوں میں مصروف رہتا ہے ، دوسری طرف سے ہمارے حکمران امریکی حکم پر اسے پسندیدہ ترین ملک قرار دے رہے ہیں ۔سید منور حسن نے کہا کہ قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے اور بدامنی ،دہشت گردی اور توانائی کے بحرانوں سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں بروقت اوربااعتماد انتخابات کرائے جائیں ۔انتخابات کے بغیر آنے والی مصنوعی قیادتوں نے ہمیشہ ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور سنگین بحرانوں سے دوچار کیا ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے سوا لوگوں کے اندر احساس شرکت پیدا کرنے کا اور کوئی موثر ذریعہ نہیں اور جب تک عوام کو اعتماد میں لیکر ان کے اندر احساس شرکت پیدا نہیں کیا جاتا بدامنی جیسے بحرانوں پر قابو نہیں پایا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی اندورنی و بیرونی سازشیں اب بھی جاری ہیں جن کا قلع قمع کرنے کیلئے بھی ضروری ہے کہ انتخابات کو مزید التوا کا شکار نہ کیا جائے ،البتہ ان انتخابات کو قابل قبول بنانے اور انتشار سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ سیاسی جماعتیں اور عوام بھی چوروں لٹیروں رسہ گیروں اور کرپٹ لوگوں کا راستہ روکنے کیلئے الیکشن کمیشن کا ساتھ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نااہل حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے،عوام ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے بت گرا دیں گے: شہباز شریف
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زر بابا چالیس چوروں کی لوٹ مار نے قوم کو بے حال کردیا ہے۔ زرداری اور ان کے حواری قومی دولت خوردبرد کرنے کی بجائے عوام کی بھلائی و فلاح و بہبود پر خرچ کرتے تو آج عوام اندھیروں میں زندگی نہ گزار رہے ہوتے۔ غربت، بیروزگاری اور بجلی کے اندھیروں نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ اسلام آباد کے حکمرانوں کی کرپشن کے نت نئے سکینڈل پر ہر پاکستانی پریشان ہے۔ 5 سالہ دور میں بدترین کرپشن کی بدولت نااہل حکمران عوام کی عدالت میں جانے سے خوف زدہ ہیں۔ 5 سال تک مفاہمت اور جمہوریت کے نام پر قومی وسائل بیدردی سے لوٹنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں۔ نااہل حکمرانوں کا یوم حساب قریب آ گیا ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے بت گرا دیں گے۔ وزیراعلی محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 5 برس کے دوران زرداری کی نام نہاد مفاہمت نے ملک و قوم کو تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ نام نہاد مفاہمت کے نام پر لوٹ مار کی گئی اور جمہوریت کو بدنام کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ نااہل حکمران عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رینٹل پاور پراجیکٹ میں اربوں روپے لوٹے گئے، سرعام حاجیوں کی جیبیں کاٹی گئیں، 80 ارب کا فراڈ کرنے والے شخص کو بیرون ملک فرار کرایا گیا۔ عدالتی فیصلوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ حکومت نے بیڈ گورننس کی وہ مثال قائم کی ہے جو ملک کی 65 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔ کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے گئے ہیں۔ حکومت 5 برس گزرنے کے بعد بھی عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام سے کوئی سروکار نہیں، وہ صرف اپنی سیاسی دکانداری چمکا رہے ہیں۔ عوام حکمرانوں کے اصل عزائم سے بخوبی آگاہ ہیںاور وہ نااہل حکمرانوں کی کسی سیاسی چال میں نہیں آئیں گے۔عوام چوروں، لٹیروں اور ٹھگوں کو دوبارہ اقتدار میں نہیں آنے دیں گے اور کرپٹ حکمرانوں کا کڑا احتساب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوئی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کروا کر صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بے شمار ترقیاتی سکیمیں مکمل کی گئی ہیں اور آبادی کے تناسب سے بھی زائد ترقیاتی فنڈز جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے خرچ کئے گئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے محض سیاسی ناٹک رچانے کیلئے ”بہاولپور جنوبی پنجاب” کے صوبے کا شوشہ چھوڑا ہے لیکن جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔ جنوبی پنجاب کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ قدرتی آفات میں کون ان کے دکھ درد میں ساتھ تھا اور کون لندن اور پیرس جا کر لوٹی ہوئی دولت کو بچانے میں مصروف تھا۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو سیلاب کے دوران تنہا چھوڑ دینے والے آج کس منہ سے ان کیلئے نئے صوبے کی بات کر رہے ہیں؟ وزیراعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ 5 برس کے دوران صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے جس خلوص، محنت اور لگن سے کام کیا ہے اس کی بدولت پاکستان مسلم لیگ (ن) آج پورے ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے اور انشا اللہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) برسراقتدار آ کر عوا م کو ان کا حق دے گی۔ آئندہ انتخابات میں عوام ایسی قیادت سامنے لائیں جو ملک و قوم کا درد رکھتی ہو۔ عوام کی خدمت کا موقع ملا تومحمد نواز شریف کی قیادت میں قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت نے میرافیلبوس کو پہلی خاتون محتسب پنجاب تعینات کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(جی پی آئی) پنجاب حکومت نے معروف ماہر تعلیم میرافیلبوس(Mira Phailbus) کوملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ پنجاب کی خاتون محتسب تعینات کر دیا ہے،اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔سیکرٹری محکمہ ترقی خواتین پنجاب ارم بخاری کے مطابق صوبہ پنجاب میں پہلی خاتون محتسب کے تقرر کے ساتھ وزیراعلی پنجاب کے خواتین کی معاشی ترقی ، خوداختیاری اور سماجی تحفظ پر مبنی خواتین پیکیج پر مختصر مدت میں عملدرآمدکیاگیا ہے جس کا اعلان انہوںنے 8مارچ 2012 کو کیا تھا۔ارم بخاری نے کہا کہ خاتون محتسب کے تقرر سے تمام خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں گے۔خصوصا ملازمت/کام کرنے والی خواتین کو اپنی ملازمت /کام کی جگہ پر قانونی تحفظ حاصل ہوگا اور انہیں ہراساں کرنے کی شکایت کا فوری طور پر ازالہ ممکن ہوسکے گا۔سیکرٹری محکمہ ترقی خواتین نے کہا کہ ایسی ملازمت پیشہ خواتین جومحکمانہ انکوای کمیٹی میںخود کو ہراساں کرنے کی شکایت نہیں کرنا چاہتیں،وہ براہ راست اپنی شکایت کے ازالے اور اپیل کیلئے خاتون محتسب سے رجوع کرسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ خاتون محتسب کے دفتر اور عملے کی تقرری کیلئے سمری وزیراعلی کو بھجوا دی گئی ہے۔حکومت کی ہدایات کی روشنی میں خاتون صوبائی محتسب فوری طور پر صوبائی محتسب کے دفتر میں کام کا آغاز کریں گی۔ارم بخاری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا خواتین پیکیج صوبہ پنجاب کی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور انہیں فیصلہ سازی کے عمل میں شریک کرنے کیلئے ایک کثیرالجہتی پیکیج ہے جو خواتین کیلئے مشعل راہ اور مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹرو بس سروس نے اپنے آغاز کے ساتھ ہی عوامی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے : وزیراعلی
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس سروس نے اپنے آغاز کے ساتھ ہی عوامی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔ روزانہ 75ہزارسے زائد افراد کا میٹرو بس سروس میں سفر کرنا اس جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم پر عوام کے بھرپور اعتماد کا برملا اظہار ہے۔ پاکستان کے اپنی نوعیت کے منفرد اور تاریخ ساز منصوبے سے عوام کی توقعات پوری ہوئی ہیں۔ مسافروں کو اعلی معیار کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھایا جا رہا ہے اور مزیدبسیں ترکی سے منگوائی جا رہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافر میٹرو بسوں پر سفرکرکے اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔وہ میٹرو بس سسٹم کے آپریشنل امور کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعلی شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس سسٹم کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر ناقدین کے منہ بند ہو گئے ہیں۔ میٹرو بس سروس ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک انقلاب ہے اور اس کا مقصد صرف عام آدمی کو فائدہ پہنچانا ہے۔11ماہ کی قلیل مدت میں ایک گنجان آباد شہر میں ایسا عظیم الشان منصوبہ برق رفتاری کے ساتھ مکمل کرکے گڈگورننس اور شفافیت کی ایک نئی مثال قائم کی گئی ہے۔ ڈکٹیٹر مشرف اور اس کے حواریوں کے سابق دور میں ہر چھوٹے بڑے منصوبے میں لوٹ مار کی گئی۔ جگہ جگہ کرپشن کے جو قبرستان بنائے گئے ہم نے انہی قبرستانوں میں کرپشن کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے ترقی کے روشن مینارتعمیر کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرف اور اس کے حواریوں نے اپنے دور میں 240 ارب روپے کی خطیر رقم سے ریپڈ ماس ٹرانزٹ کا منصوبہ صرف کاغذوں میں بنایا تھا اور اس منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری میں 60 کروڑ روپے کا گھپلا کیا گیا جبکہ پنجاب حکومت نے صرف 11 ماہ کی ریکارڈ مدت میں 30 ارب روپے کی لاگت سے ایک عظیم الشان منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اٹک سے لے کر رحیم یار خان تک کئی منصوبے نہایت دیانتداری اور شفاف طریقے سے مکمل ہو چکے ہیں۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ پلان کے مطابق روٹ اور بس سٹیشنز کی صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کے دوران وزیراعلی کو میٹرو بس سسٹم کے آپریشنل امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمود خاں اچکزئی کو سیاسی جماعتوں کی خواہش کا احترام کرکے نگران وزیراعظم کا منصب سنبھال لینا چاہیے: ساجد میر
لاہور (جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے فوج اور عدلیہ کی طرف سے انتخابات کے بروقت انعقاد کی حمایت اور عزم کا اظہار خوش آئند ہے۔ اس سے الیکشن کے التوا کے خواہشمندوں کو مایوسی ہو ئی ہے۔ الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں میں تنائو کا تاثر بھی دور ہونا چاہیے۔ سکروٹنی سمیت دیگر قواعد وضوابط میں سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کا ساتھ دینا چاہیے۔ محمود خاں اچکزئی کو سیاسی جماعتوں کی خواہش کا احترام کرکے نگران وزیراعظم کا منصب سنبھال لینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنی صفوں میں ٹیکس نادہندگان ، قرض معاف کرانے ،دہری شہریت والے اور جعلی ڈگری ہولڈر ز کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے اور الیکشن کمیشن کے ساتھ الجھائو کی پالیسی اختیار نہیں کرنی چاہیے ۔اگر کسی رکن کی ڈگری پر کسی کو شبہات ہیں تو اسے انا کا مسئلہ بنانے کی بجائے اسے پیش کردینا چاہیے ۔ ہٹ دھرمی والا رویہ مشکوک بناتا ہے تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے مینڈیٹ اورآئینی اختیارات سے تجاوز نہ کرے ،اس طرح انتخابی عمل مشکوک ہو جائیگا۔ تمام جماعتوں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا چاہیے تاکہ وہ دلجمعی کیساتھ شفاف انتخابات کے انعقاد کا فریضہ ادا کر سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائیں، احتساب سے نہیں بچ سکیں گے: پرویزالہی
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ جنگلا بس میں ایشیا کی سب سے بڑی کرپشن کی گئی، ڈی جی ایل ڈی نے قواعد و ضوابط کی کھلم کھلا دھجیاں اڑائیں، انشا اللہ یہ احتساب سے نہیں بچ سکیں گے، بسوں کی خریداری میں، جنگلے میں جان بوجھ کر غلط پلاننگ کر کے مال بنایا گیا، کرپشن کے اس سکینڈل میں ملوث گماشتہ افسروں کے سربراہ ڈی جی ایل ڈی اے تھے ان سب کو اربوں روپے کی خورد برد کا حساب دینا ہو گا۔ چودھری پرویزالہی نے ایک بیان کہا کہ اربوں روپے کی تشہیر کے ذریعہ شریف برادران عوام پر اپنی یہ رائے ٹھونسنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں کہ چاند پر انسان بردار خلائی جہاز بھیجنے کی طرح انہوں نے بھی جنگلا بس بنا کر کوئی بہت بڑا کام کیا ہے حالانکہ یہ دنیا بھر میں متروک سسٹم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کے ہسپتالوں، سکولوں اور مریضوں کی ادویات کے فنڈر کرپشن کے منبع اس منصوبہ پر خرچ کیے گئے جو اپنی تکمیل کے دوران عوام کیلئے وبال جان اور جان لیوا بنا رہا اور مکمل ہو کر بھی لاہوریوں کیلئے وبال جان اور جان لیوا ہے، روزانہ لوگ حادثات کا شکار ہور رہے ہیں کسی کی جان گئی تو کسی کی ٹانگیں ٹوٹ جاتی ہیں تو کسی کے بازو، ایک کے گھٹنے رگڑے جاتے ہیں تو دوسرے کی کہنیاں، جبکہ کھلے کراس سگنلز پر ٹریفک مسلسل جام رہتی ہے اور لوگ انہیں کوستے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگلہ بس پر اخراجات کی تفصیلات کو چھپایا جا رہا ہے، پی سی I بنایا گیا نہ رولز اور پروسیجر پر عمل ہوا نہ فزیبلٹی بنائی گئی، منصوبہ بندی اور زمینی حقائق کو یکسر نظر انداز کیا گیا، شریف برادران اسے 30 ارب روپے میں مکمل کرنے ا دعوی کر رہے ہیں جبکہ صوبائی سرکاری محکمے پی اینڈ ڈی کے مطابق اس پر اب تک 75 ارب روپے کے لگ بھگ خرچ کیے جا چکے ہیں اور اس کو چلانے پر روزانہ کروڑوں روپے کا خرچہ ہو رہا ہے جبکہ ابھی تک بہت سے متاثرین کو ان کے گرائے گئے مکانوں، دکانوں کا معاوضہ بھی نہیں دیا گیا اور وہ جھولیاں پھیلا کر بددعائیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو کنگلا کرنے والے اس اکھاڑ پچھاڑ اور فنڈز اجاڑ منصوبہ کیلئے سڑکیں اور جنگلے تین تین بار توڑ کر دوبارہ لگائے گئے، پانی، بجلی، گیس، ٹیلیفون کے پائپ برباد کر دئیے گئے ان کی دوبارہ تنصیب کے اخراجات بھی ظاہر نہیں کیے جا رہے، ان سب کی اعلی سطحی انکوائری کی فوری ضرورت ہے۔ چودھری پرویزالہی نے کہا کہ انہوں نے ہمارے لاہور میٹرو ٹرین کے روٹ کی تو نقل کی ہے لیکن چونکہ میٹرو ٹرین کے منصوبہ میں پنجاب حکومت کی کوئی سرمایہ کاری نہیں تھی اس لیے اس میں پنجاب کے حکمرانوں اور ان کے گماشتہ افسروں کو کوئی کشش نظر نہیںآ ئی یہی وجہ ہے کہ نام نہاد خادم اعلی اس کیلئے ملنے والی غیر ملکی امداد اور سرمایہ کاری رد کر کے دنیا بھر میں مستعمل ہمارے جدید ترین نظام کی بجائے بس سروس کا یہ متروکہ نظام لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ٹرین انڈر گرائونڈ ہونے کے باعث عوام کو کوئی زحمت نہ ہوتی جبکہ اس کیلئے اربوں ڈالر کا سرمایہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے فراہم کرنا تھا اور حکومت پنجاب کی 40 کروڑ ڈالر کی کل سرمایہ کاری زمین اور تکنیکی معاونت کی صورت میں تھی اس کی زندگی 100 سال سے زائد تھی اور فی گھنٹہ 35 ہزار مسافر سفر کرتے اس سے ماحول، لوگوں کے کاروبار، آمد و رفت بھی متاثر نہ ہوتی جبکہ جنگلا بس پر روزانہ بھی اتنے مسافر سفر نہیں کر سکتے۔ چودھری پرویزالہی نے کہا کہ شہباز شریف کی ہٹ دھرمی اور انتقامی رویہ کے باعث انڈر گرائونڈ ٹرین سسٹم کا ہمارا منصوبہ ترک کرنے سے نہ صرف لاہور 10 ارب ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بلکہ پنجاب کے عوام ایک ارب روپے کی سالانہ بچت سے ہمیشہ کیلئے محروم ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹرین سسٹم تربیلا ڈیم کے بعد انجینئرنگ کا سب سے بڑا منصوبہ تھا جس سے لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا جبکہ جنگلا بس کے ذریعے لاہور کو تاریخی خوبصورتی سے محروم اور ہمیشہ کیلئے دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا اور شہریوں کی اربوں روپے کی املاک اور کاروبار تباہ کر دئیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلی پنجاب کا جامعہ اشرفیہ کے استاد مولانا عبداللہ قریشی کے انتقال پر اظہارتعزیت
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے جامعہ اشرفیہ کے استاد مولانا عبداللہ قریشی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دکھ کااظہار کیاہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میںمحمدشہبازشریف نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبروتحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق مل کر قائداعظم کے نظریات کے خلاف کام کر رہی ہیں:چوہدری عبدالغفور خاں
لاہور( جی پی آئی) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق مل کر قائداعظم کے نظریات کے خلاف کام کر رہی ہیں، ان دونوں جماعتوں سے قائد اعظم سے وفا کی توقع نہیں ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خود تو کوئی ادارہ قائم نہیں کر سکی اب قائد اعظم میڈیکل یونیورسٹی کو ذوالفقار بھٹو کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کا یہ اقدام قابل مذمت ہے، قائد اعظم سے پیپلز پارٹی بے وفائی کرتی آئی ہے، کیا ہی بہتر ہوتا کہ یہ قائد اعظم کے فرامین پر عمل کرتی، پوری قوم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کی اس حرکت پر احتجاج کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلدیاتی انتخابات نہ کروا کر آئین اور عدالتی احکامات کی خلااف ورزی کی گئی ، چودھری ظہیر الدین
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے پارلیمانی لیڈر چودھری ظہیر الدین خاںنے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات نہ کروا کر آئین و عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ۔5 سال عوام کے منتخب اداروں پر سرکاری ملازم بٹھانا جمہوریت کی نفی ہے۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ہائوس میں پارٹی عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری ظہیر الدین خا ں نے کہاکہ پنجاب کی موجودہ حکومت بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کا داغ لے کر رخصت ہو رہی ہے۔ پنجاب کے حکمران ، مشرف کی دشمنی میں ہی نیا بلدیاتی قانون بنا لیتے مگر زیادہ سے زیادہ اختیارات مٹھی میں بند رکھنے کی خواہش کی وجہ سے بلدیاتی اداروں پر ایڈمنسٹریٹرز کے ذریعے قبضہ کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے ناظمین کی وفاداریاں تبدیل کروانے کے لئے ان کی کرپشن کے اشتہارات چھپوائے ناظمین اور ہزاروں کونسلرز ن لیگ کے اس توہین آمیز رویے کو کبھی نہیں بھولیں گے، آئندہ عام انتخابات میں ناظمین اور کونسلرز اپنی توہین اور تذلیل کا بدلہ لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہے تو عوام کو آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینا ہوگا :اللہ رکھا
لاہور( جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں اگر پاکستان کو روشن کرنا ہے تو چوروں کا دیاگل کرنا ہوگا، لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہے تو عوام کو آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینا ہوگا،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں تعمیروترقی کے حوالے سے پنجاب کو بدل دیا ہے اور اب ہم پاکستان کو بدلیں گے،آئندہ عام انتخاب میں مسلم لیگ ن بھر پور طریقہ سے کامیاب ہوکر پورے ملک کی خدمت کرے گی ، پاکستان میں کرپٹ مافیا نے جو اندھیرے پھیلائے ہیں، ہم ان اندھیروں کو دور کریں گے،پاکستان کے عوام کو امید اور حوصلہ دیں گے ،ملک کوامن کاگہوراہ بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب کامیڑوبسوںپر سفرکرنے والوں کے لئے ای کارڈ متعارف کرانا خوش آئند ہے:شمسہ یوسف
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی شمسہ یوسف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کامیڑوبسوںپر سفرکرنے والوں کے لئے ای کارڈ متعارف کرانا خوش آئند ہے۔ یہ “ای کارڈ “ٹکٹ بوتھ سے ملے گا اور کارڈ حاصل کرنے والے مسافر وں کو ٹوکن نہیں لینا پڑے گااور وہ ضرورت کے مطابق سفر کرسکیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس بس کے ذریعے روزانہ 75 ہزار سے زائد مسافر سفر کر رہے ہیں۔میٹروبس سروس کی پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں تعریف کی جارہی ہے ،اس تاریخی منصوبے سے عوام کو بہت زیادہ فائدہ ہورہا ہے۔کم خرچے اور کم وقت میں آرام دہ اورپرسکون سفرکرکے وہ خوش ہیں۔حکومت پنجاب نے عوام کی فلاح کے لئے ان گنت منصوبوں پر کام کیا ہے اور میٹروبس جن میں سے ایک ہے ۔ میٹروبس سے لاہورہی نہیں بلکہ گرد ونواح میں ٹریفک کا مسئلہ حل ہونے میں مدد ملی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الطاف حسین کی جانب سے شیعہ علما کے خلاف بیان بازی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں:علامہ حسنین عارف
لاہور(جی پی آئی) علما امامیہ پاکستان کے صدر علامہ حسنین عارف نے کہا ہے کہ شیعہ قوم علما کی سربراہی میں متفق ومتحد ہے ۔ ہم ان عناصر کو متنبہ کرتے ہیں کہ جو ملت جعفریہ کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں وہ شیعہ قوم اور علما کرام کے درمیان انتشار پھیلانے کی مذموم سازشوںسے باز رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی آفس کے دورے کے دوران صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی بھی موجود تھے۔ علامہ عارف حسنین ے مزید کہا کہ ہم متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے شیعہ علما کے خلاف بیان بازی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ الطاف حسین نے سانحہ کیرانی روڈ پر اختلافی بیانات دے کر شہدا کوئٹہ اور ان کے لواحقین کے ساتھ غداری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی پوری شیعہ قوم علما کے ساتھ ہے اوردشمن کی کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی میں جا ری ٹارگٹ کلنگ اور پنجاب میں اہلسنت کے اجتماعی قتل کے خلاف پا کستان سنی تحریک کا بھوک ہڑتالی کیمپ
لاہور(جی پی آئی)کراچی میں جا ری ٹارگٹ کلنگ اور پنجاب میں اہلسنت کے اجتماعی قتل کے خلاف پا کستان سنی تحریک کا پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ ۔دوسرے روز بھی جاری ہے کوئٹہ اور کراچی کو فوری طور پر افواج کے حوالے کیا جائے۔دہشت گرد اور ان کے حمائتی حکمرانوں کی گود میں ہیں۔دہشت گردوں کو بعض سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی مکمل سر پرستی حاصل ہے۔کراچی کوئٹہ سمیت پورا ملک آگ و خون کی لپیٹ میں ہے۔ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے۔ان خیالات کا اظہا رپا کستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدرمجاہد عبدالرسول خان نے گزشتہ روز کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پریس کلب کے با ہر لگائے گئے علامتی بھوک ہڑ تالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر سٹی کے صدر محمد طاہر قادری ،محمد نواز قادری ،حافظ محمد رمضان قادری و دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ حکمرانوں نے دہشت گردوں کو بے لگام چھوڑ رکھا ہے۔ملک میں امن و امان نام کی کو ئی چیز دیکھائی نہیں دے رہی۔کوئٹہ اور کراچی میں فوری فوج نہ لائی گی تو یہی آگ نا اہل حکمرانو ں کے گھروں کو بھی ایک دن جلا دے گی۔کوئٹہ میں حکومت نے میتوں کو اٹھانے کے لئے دہشت گردوں کے خلا ف آپریشن کرنے کی یقین دھانی نہیں بلکہ صرف وقت ”ٹپا”پالیسی اختیار کی ہے ۔صرف بیس دنوں میں دہشت گردوں نے سنی تحریک کے 14کارکنان کوشہید کیا مگر سند ھ حکومت ،پولیس ،رینجرز،ایف سی اور عدلیہ محب وطن سنی تحریک کو انصاف دلانے میں نا کام رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمہوری عمل میں تسلسل کا دعوی کرنے والی ایم کیو ایم کیوں بوکھلاہٹ کا شکار ہے:علامہ عبدالخالق اسدی
لاہور(جی پی آئی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب ملک بھر کے عوام انتخابات کے دھانے پر کھڑے ہیں جمہوری عمل میں تسلسل کا دعوی کرنے والی ایم کیو ایم کیوں بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور ملت جعفریہ کے عمائدین کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے کیوں اپنائے گئے ہیں۔ ملت جعفریہ کے عمائدین کے خلاف الطاف حسین کا بیان ملت تشیع کے ملی، دینی، عقیدتی اور روحانی جذبات کو مجروح کرنے کا سبب بنا ہے۔ پوری ملت تشیع سیاسی جماعتوں کے قائدین کو پیغام دیتی ہے کہ شیعہ ہزارہ قوم کے مسائل کو قومیت اور لسانیت کے رنگ میں رنگنے کی کوئی غلیظ کوشش نہ کریں، شیعہ مکتب فکر میں قوم پرستی کی کوئی گنجائش نہیں، تاریخ گواہ ہے کے 1400 سالوں سے کبھی ہمارے آئمہ کرام (ع) اور پیشواں نے قوم پرستی کی نہ کبھی ترویج کی اور نہ ہی اس کا سہارا لیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبدلاخالق اسدی نے لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ اگر شیعہ مکتب قوم پرستی پر عقیدہ رکھتا تو نعوذ بالاللہ امام حسین (ع) کی قربانی کو ایک عرب شخص کی قربانی قرار دے کر فراموش کر دیتا لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے، مکتب تشیع میں رنگ و نسل، زبان و لباس، دولت و شہرت، قابل اہمیت نہیں اگر کوئی چیز قابل اہمیت ہے تو وہ ہے ظالم کے خلاف قیام اور مظلوم کی حمایت۔ اگر کسی کو شیعہ قوم کے مسائل و مصائب کے حل میں زیادہ دلچسپی ہے تو خالصتا شیعہ مکتب کے میدان میں حاضر علما کے ساتھ شیعہ افکار اور نظریات کی روشنی میں خلوصِ نیت اور حقائق کا سامنا کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ کی جانب سے شیعہ علما اور شیعہ تنظیموں کی کردار کشی کی مذمت میں ملک بھر کے شیعہ علما کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ خفیہ ایجنسیوں اور سیاسی جماعتوں کی ایما پر ہزارہ قوم پرست رہنماں کو اکسایا جا رہا ہے کہ وہ ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعتوں اور شیعہ ہزارہ قوم کے اکابرین کے باہمی اتحاد سے طے پانے والے کامیاب مذاکرات کے خلاف اپنے بیانات جاری کریں۔ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی جانب سے علما کی توہین کوئی نئی بات نہیں، وہ تو نبی کریم حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان میں توہین کے مرتکب ہوچکے ہیں۔ جس کا ثبوت تمام دنیا کے پاس موجود ہے۔ علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا ہے کہ الطاف حسین اکثر رات کو بہکے ہوئے بیانات جاری کرتے ہیں۔ اس بات کی گواہی میڈیا اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما با آسانی دے سکتے ہیں۔ گذشتہ دو سالوں میں شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں شہید ہونے والے شیعہ افراد متحدہ کے زیر اثر علاقوں میں ہی قتل کئے گئے، اس کا کوئی جواب ان کے پاس ہے اور انہی کے دور حکومت میں سانحہ مسجد حیدری، مسجد علی رضا، سانحہ عاشورہ، سانحہ اربعین اور دیگر عظیم سانحات ملت جعفریہ کو تحفے میں ملے، جن میں سینکڑوں بے گناہ نمازی اور عزادار دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ملت جعفریہ کے معاملات میں دخل اندازی سے گریز کریں، ورنہ پوری دنیا میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی اس توہین آمیز حرکتوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی تعاون کے بغیر معاشرہ سے جرائم کا خاتمہ ناممکن ہے:عبدالرزاق چیمہ
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سٹی پولیس آفیسر عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر معاشرہ سے جرائم کا خاتمہ ناممکن ہے پولیس جرائم پر قابوپانے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کررہی ہے تاجر برادری ملکی صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے تاجروں اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے شہر بھر کی مارکیٹوں کے صدور و دیگر عہدیداروں کے تعاون سے سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے چوری شدہ اور واردات میں استعمال ہونیوالے موبائل فونز کی خریدوفروخت پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے محکمہ پولیس اور موبائل فون ایسوسی ایشن کی مشترکہ کاوشوں سے موبائل فونز کے زریعے ہونیوالی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جدید طریقہ سے واردات میں استعمال ہونیوالے موبائل فون کو ٹریس کرکے اصل ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جاتا ہے موبائل فونز کے دوکاندار محب وطنی کا ثبوت دیتے ہوئے محکمہ پولیس سے تعاون جاری رکھیں اورشناختی کارڈ کے بغیر کسی کیساتھ بھی موبائل فونز کی خریدوفروخت نہ کریں ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزی وسٹی موبائل فون ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے مارکیٹوں کے صدور وجنرل سیکرٹریز کو شیلڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایس پی سٹی ملک لیاقت علی ،موبائل فون ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار علی بوٹا،چیئرمین عمران چاند،وائس چیئرمین محمد عباس،صدر اویس پلازہ احمد فیاض بٹ،جاوید بادشاہ،عمران مالو،نوید بھٹی،ملک اقبال سمیت تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سی پی او گوجرانوالہ عبدالرزاق چیمہ اور ایس پی سٹی ملک لیاقت علی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر موبائل فون ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار علی بوٹا سمیت دیگر عہدیداروں اور مارکیٹوں کے صدور و جنرل سیکرٹریز میں شیلڈز تقسیم کیں ۔سی پی او عبدالرزاق چیمہ نے مزید کہا کہ تھانوں میں آنیوالے سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی جاری ہے جبکہ مسائل کے حل کیلئے آنیوالوں کیساتھ تھانوں میں حسن اخلاق سے پیش آیا جاتا ہے سائلین کے مسائل کے حل میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائیگی ۔اس موقع پر موبائل فون ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار علی بوٹا و دیگر نے سی پی او عبدالرزاق چیمہ اور ایس پی سٹی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ جرائم پر قابوپانے کیلئے موبائل فونز کے تاجر ہمیشہ کی طرح محکمہ پولیس سے تعاون جاری رکھیں گے تمام مارکیٹوں اور دوکانوں پر کوائف کے بغیر موبائل فونز کی خریدوفروخت بند کردی گئی ہے اگر کوئی دوکاندار لائحہ عمل پر عمل نہیں کرتا تو اس کیخلاف سخت کاروائی کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کا ر ڈیا لو جی ہسپتا ل میر ٹ کی بنیاد پروزیر آ باد کو ملا تما م تر حکو متی ہتھکنڈو ں کے با وجو د اپنا حق لیں گے:ناصر جمال بٹ
وزیر آ باد (جی پی آئی)کا ر ڈیا لو جی ہسپتا ل میر ٹ کی بنیاد پروزیر آ باد کو ملا تما م تر حکو متی ہتھکنڈو ں کے با وجو د اپنا حق لیں گے ۔اگر کا رڈیا لو جی انسٹیٹیو ٹ کی حیثیت تبدیل کی گئی تو انتہا ئی اقدا ما ت سے گر یز نہیں کر یں گے ۔مسلم لیگ (ن) اس اہم معا ملہ کو سیا سی ایشو بنا نے کی بجا ئے عوام کے ساتھ شا مل ہو جا ئے ۔یکم ما رچ جمعہ کو علا قہ کی تما م سیا سی و سما جی ،مذ ہبی اور تجا رتی تنظیمو ں کے ہزارو ں کا رکنا ن پر مشتمل مشتر کہ احتجا جی ریلی نکا لی جا ئے گی ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر کا رڈیا لو جی بچا ئو ایکشن کمیٹی جنرل اجلا س سے مقرر ین نے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اجلا س کی صدارت کنو نیئر نا صر جما ل بٹ نے کی ۔اس مو قع پر جما عت اسلا می کے عبد الوکیل علوی ،محمد مشتاق بٹ ،میا ں صلا ح الدین قیصر ،تحریک انصا ف کے رہنما جو ھر سرور چیمہ،را جہ عثما ن اللہ خا ن ایڈ ووکیٹ،قو می امن کمیٹی کے صا حبزادہ محمد رفیق نعیم،شعیہ علما کو نسل کے مرزا تقی علی،جما عت الدعو کے حا فظ شہزاد،چو ہدری اعجا ز احمد چیمہ،صا بر حسین بٹ،منہا ج القر آ ن کے محمد یو سف چا ند،انجمن طلبا اسلا م کے رہنما مہر عر فا ن رفیع،جمیعت علما اسلا م (ف)کے ضلعی جنرل سیکر ٹری مو لا نا رفیق عا بد علوی،انجمن بہبو دی مر یضا ں کے محمد احمد انصا ف والے،سا بق سٹی نا حفیظ خلجی،مطفر احمد بٹ،اویس سپا ل سمیت متعدد ذمہداران مو جود تھے ۔اس مو قع پر فیصلہ کیا گیا کہ کا رڈیا لو جی بچا ئو تحریک کو بھر پور طر یقہ سے چلا یا جا ئے گا ۔تما م جما عتیں اپنی سطع پر مینٹیگیں کر کے عوام تک پیغا م پہنچا ئین ۔فیصلہ ہوا کہ را بطہ عوام مہم کو منظم کر یں اس مسلم لیگ (ن) سمیت تما م تنظیمو ں سے را بطہ قا ئم کیا جا ئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ، ٹی ایم اے کی مکمل خاموشی
وزیر آ باد (جی پی آئی) مین با زار وزیر آ باد میں تجا وزات کی بھر ما ر ،خواتین ،بچو ں اور بو ڑھو ں کا گزرنا محا ل،چنگ چی رکشہ ،ریڑھی والو ں اور خوانچہ فرو شو ں نے جا بجا قبضہ جما کر عملا را ستے بند کر دئے ۔دوسری طر ف ٹی ایم اے افسرا ن اپنے دفا تر مین گھو ڑے بیچ کر سو گئے ۔نا گفتہ بے صو رتحا ل پر شہر یو ں کا شد ید احتجا ج ۔مین با زار شہر کا اکلو تا کا رو با ری مر کز ہے جہا ں تحصیل بھر کے سینکڑو ں دیہا ت اور گر دو نوا ح کے علا قہ سے ہر روز ہزارو ں افراد خر یداری کے لئے آ تے ہیں ۔دھن دو لت کی حوس میں اندھے تا جران نے اپنی دو کا نو ں کے سا منے کئی فٹ تک نا جا ئز قبضہ جما تے ہو ئے آ گے ہزارو ں رو پے ما ہا نہ کے عو ض مستقل اڈے لگوا دئے ہیں ۔جن کی وجہ سے پیدل چلنے والو ں کی وجہ سے راستے مسدو د ہو کر رہ گئے ہیں ۔رہی سہی کسر چنگ چی رکشہ اور ریڑھی والے پو ری کر دیتے ہیں ۔جو بازار کے بیچو ں بیچ کھڑے ہو کر لمبی ٹر یفک جا م کا سما ں پیدا کر دیتے ہیں ۔شر فا کے احتجا ج پر شر مسا ری کی بجا ئے کھلم کھلا بد تمیزی اور گا لی گلو چ پر اتر آ تے ہیں ۔بے پنا ہ رش کا فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے چو ک مو تی با زار سے بکر گلہ تک کے ریڑھی با ن ،خوانچہ فروس اور او با ش نو جوان گھر یلو خواتین کے ساتھ نا زیبا حر کا ت کر تے ،گلے سڑے پھلو ں سے نشا نہ بنا تے ،فحش اشا رے اور آ وازیں کسنے کے علا وہ مو با ئل پر ویڈیو بنا کر تمسخر اڑا تے ہیں ،جن کی وجہ سے لڑا ئی جھگڑا روز کا معمو ل بن چکا ہے ۔ایسے مین جیب تراشو ں کی چا ندی ہو جا تی ہے ۔جو بھیڑ کا فا ئدہ اٹھا کر کریداری کی خا طر با زار آ ئے مر د و خواتین کو ان کی رقو م اور قیمتی اشیا سے محرو م کر دیتے ہیں ۔دو سری طر ف ٹی ایم اے افسرا ن مو ثر اقدا ما ت اٹھا نے کی بجا ئے گر یڈ پا نچ کے بعض ملا زمین کو جر ما نہ بک دیکر با زار بھیج دیتے ہیں جو بھا ری جر ما نو ں کا ڈراوا دیکر اپنی جیب گرم کر نے پر تو جہ مر کوذ کرلیتے ہیں ۔مفت پھل ،سبز ی ،گو شت بٹور نے والے نچلے در جہ کے ملا زمین کو جو ڈیشنل مجسٹریٹ کے اختیا را ت سو نپنا بجا ئے خو د خلاف قا نو ن ہے ۔جنرل سیکر ٹری انجمن تحفظ حقوق عوام محمد عبد اللہ وڑا ئچ ڈی سی او گو جرانوالہ اور ایڈ منسٹر یٹر ٹی ایم اے وزیر آ باد سے مطا لبہ کیا ہے کہ معا ملہ کا نو ٹس لیکرتجا وازات کھڑی کر نے اور خواتین کو چھیڑ نے والو ں کو جیل یا ترا کرا ئی جا ئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمران ٹولہ آخری دنوں میں لوٹ مار میں مصروف ہے :عبدالکریم بٹ
وزیر آ باد (جی پی آئی) وفا قی وزیر خزا نہ شیخ حفیظ نے اس وجہ سے استعفی دیا کہ حکمرا ن ٹو لہ حکو مت کے آ خری بیس ایا م میں لو ٹ ما ر کی غر ض سے وزارت خزانہ سے اربو ں رو پے کے فنڈز جا ری کر وانا چا ہتا تھا ۔یہ با ت مسلن لیگ ہم خیا ل کے چیئرمین چو ہدری حا مد نا صر چٹھہ کے تر جما ن عبد الکریم بٹ نے بتا ئی ۔انہو ں نے کہا کہ زرداری ٹو لہ اب بھا گتے چور کی لنگو ٹی کے مصدا ق آ خری دنو ں میں سسکتی ہو ئی معیشت کو بھی لو ٹنا چا ہتے تھے لیکن وزیر خزانہ نے استعفی دیکر جا ن بچا ئی کیو نکہ آزاد عد لیہ کی با ز پر س سے پڑ ھے لکھے اور دا نا افراد گھبرا تے ہیں ۔تر جما ن کے مطا بق حا مد نا صر چٹھہ نے کہا کہ سا نحہ کو ئٹہ بڑا ہی المنا ک وا قعہ ہے ۔جس سے محسو س ہو تا ہے کہ قا نو ن نا فظ کر نے والے قطعی نا کا م ہیں جبکہ کرا چی میں روزانہ دس با رہ افراد کا قتل معمو ل بن چکا ہے جس سے امن و اما ن کی صور تحا ل از حد مخدوش اور حکو مت نا م کی کو ئی چیز دیکھنے کو نہیں ملتی ۔حا مد نا صر چٹھہ نے کہا صو بہ پنجا ب میں امنا و اما نا بہتر ہے ورنہ پو را ملک دھشت گردو ں اور لٹیرو ں کے ہا تھو ں یر غما ل ہے ۔تر جما ن کے مطا بق عا م انتخا با ت میں مسلم لیگ (ن) سے ہم خیا ل کا اتحا د غیر متز لزل اور غیر متذ بذ ب ہے اور ایک ہی انتخا بی نشا ن پر ہم حصہ لین گے ۔مسلم لیگ ہم خیا ل کے مطا بق ملک کی معا شی حا لت آ خری ہچکی لے رہی ہے کیو نکہ توا نا ئی کے بحرا ن نے غریب اور متو سط طبقہ کو بد حا لی کی سر حدو ں تک پہنچا دیا ہے اور مو جو دہ وفا قی حکو مت پا نچ سال مفا ہمت کے نا م پر کر پشن فری اتحاد پر عمل پیرا رہی ۔تر جما ن نے بتا یا کہ مسلم لیگ (ق) اب پیپلز پا رٹی کی ذیلی جما عت ہے اور گجرات کے چو ہدری برادرا ن کا مسلم لیگ سے کو ئی تعلق نہ رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نا معلو م افراد نے را ت کی تا ریکی میں چنگ چی رکشہ کو آ گ لگادی
وزیر آ باد (جی پی آئی) نا معلو م افراد نے را ت کی تا ریکی میں چنگ چی رکشہ کو آ گ لگا کر غر یب محنت کی روزی کا واحد ذریعہ چھین لیا ۔چنگ چی رکشہ کے علا وہ گھر کے دروازے پرلگے گیس اور بجلی کے میٹر بھی جل گئے ۔گھو کے دروازے کو بھی نقصا ن پہنچا ۔تفصیلا ت کے مطا بق محلہ سکندر پو رہ کا رہا ئشی محنت کش غلا م مر تضی نے اپنے گھر کے با ہر چنگ چی رکشہ کھڑا رکھا تھا کہ آ دھی را ت کو نا معلو م شر پسند عنا صر نے آ گ لگا کر چنگ چی رکشہ کو نذ ر آ تش کر دیا آ گ کی شد ت نے محنت کش کے گھر کے گیس اور بجلی کے میٹر کو بھی لپیٹ میں لے لیا جبکہ بجلی کی تا رو ں اور دروازے کو بھی نقصا ن پہنچا یا ۔محنت کش اپنے گھر کا وا حد کفیل ہے چنگ چی رکشہ کے مکمل جل جا نے سے وہ روز گار سے بھی محرو م ہو گیا ہے ۔قا بل ذکر امر یہ ہے کہ کچھ عر صہ قبل بھی نا معلو م شر پسند عنا صر نے مختلف علا قو ں میں گا ڑیو ں اور چنگ چی رکشو ں کو نقصا ن پہنچا نے کے علا وہ لنڈا ما رکیٹ میں چا لیس سے زائد دو کا نو ں کو نذ ر آ تش کر دیا تھا ۔مگر ملز ما ن کا ابھی تک سرا غ نہیں مل سکا ۔اس واقعہ سے شہر میں خو ف و ہرا س کی کیفیت ہے اور گلی محلو ں میں گا ڑیا ن کھڑ ی کر نے والے عدم تحفظ کا شکا ر ہیں ۔عوامی سما جی حلقو ں نے پو لیس کے اعلی حکا م سے ملز ما ن کی فو ری گرفتا ری کا مطا لبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرکاری ملازمین کو ڈینگی مہم کے سلسلہ میں اتوار کو بھی حاضر ہونا ہو گا
وزیر آ باد (جی پی آئی) سر کا ری ملا زمین کو اتوار کے دن چھٹی کی بجا ئے ڈینگی کے انسدا د کی مہم کی سلسلہ میں بلا ئیں گے اجلاسوں میں لا زمی شر کت کر نے کا پا بند بنا نے کے با عث سر کا ری ملا زمین کے گھر یلو مسا ئل میںہر درجہ اضا فہ ہو گیا ہے اور چھ یو م ڈیو ٹی سر انجا م دینے کے بعد سا تویں دن چھٹی کا خا تمہ اذ یت نا ک ہے ۔بعض سر کا ری ملا زمین نے بتا یا کہ ڈینگی کی وبا کا تو تقر یبا خا تمہ ہو چکا ہے تا ہم تحصیل کی سطع پر ہر اتوار کو سر کا ری ملا زمو ں کو اس مہم میں شا مل کر کے گھر یلو امن و سکون غا رت کر دیا گیا ہے ۔جو ملا زم ان اجلا سو ں میں شا مل نہ ہو اس کو اظہا ر وجو ع کا نو ٹس جا ری کر دیا جا تا ہے اور کو لہو کے بیل کی طر ح ملا زمو ں کو چھٹی والے دن بھی جو ت دیا جا تا ہے ۔سر کا ری ملا ز مین کینما ئندو ں نے وزیر اعلی سے اپیل کی ہے کہ اتوار کے دن چھٹی دن کے با عث ذا تی اور نجی کا مو ں کی تکمیل متا ثر ہو رہی ہے اس لئے اتوار کے دن ڈینگی کے انسداد کی سکیم کو تبدیل کیا جا ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔