آزاد کشمیر کی خبریں 22.02.2013

تھانہ پولیس بھمبر کی کارروائی شراب کے نشہ میں دھت غل غپاڑہ کرتے ہوئے2شخص گرفتار مقدمہ درج
بھمبر(جی پی آئی)تھانہ پولیس بھمبر کی کارروائی شراب کے نشہ میں دھت غل غپاڑہ کرتے ہوئے2شخص گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز SHOسٹی سردار طارق محمود نے ہمراہ ایڈیشنل SHOطارق محمود سلہریا دوران چیکنگ گجرات بھمبر روڈ افتخار ویونگ مل کے قریب 2افراد امجد حسین اور محمداعجاز شراب کے نشے میں دھت غل غپاڑہ کررہے تھے جس پر SHOسٹی نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نالہ بھمبر میں بارشوں کے دوران آنے والی تغیانی کی کٹائی سے بھمبر رجانی کی آبادی کو شدید خطرات
بھمبر (جی پی آئی)نالہ بھمبر کی تباہ کاریاںنالہ بھمبر میں بارشوں کے دوران آنے والی تغیانی کی کٹائی سے بھمبر رجانی کی آبادی کو شدید خطرات لاحق حفاظتی کریٹ بند کروائی جائے ورنہ لوگوں کے رہائشی مکان نالہ بھمبرکی نذر ہو جائینگے عوام علاقہ کی دہائی تفصیلات کیمطابق نالہ بھمبر کے کنارے بھمبر رجانی کی آبادی کا ایک بڑا حصہ نالہ بھمبر میں آنے والی تغیانی کے باعث زمینی کٹا کا شکار ہے تغیانی کے باعث حفاظتی بند بھی پانی کی نذر ہو چکے ہیں اور عوام علاقہ کے مکانات اور دوکانیں اب نالہ سے صرف چند گز کے فاصلے پر رہ گئے ہیں اور نالہ کے کٹا کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں عوام علاقہ بھمبر رجانی نے ڈپٹی کمشنر بھمبرسے صورتحال کا جائزہ لینے اور جلد از جلد ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی بند تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہاہے کہ اگر صورتحال یونہی برقراررہی تو عوام علاقہ کے رہائشی مکانات اور دوکانیں نالہ بھمبر کی نذرہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت مقبول بٹ شہید اور افضل گورو کی میتیں ورثا کے حوالے کرے :لبریشن لیگ
بھمبر (جی پی آئی)بھارت مقبول بٹ شہید اور افضل گورو کی میتیں ورثا کے حوالے کرے مقبول بٹ کے بعد افضل گورو کی پھانسی انسانی حقوق و انصاف کی پامالی ہے عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں نوٹس لیںان خیالات کااظہار معروف قانون دان اور لبریشن لیگ کے مرکزی راہنما چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شہید مقبول اور شہید افضل گورو کی میتیں بھارت جلد از جلد ورثا کے حوالے کرے تاکہ باقاعدہ طور پر انکی آخری رسومات اداکی جاسکیںم انہوں نے کہاکہ افضل گوروکو انصاف کا موقع فراہم نہیں کیا گیا اور بغیر شفاف عدالتی کارروائی کے انہیں پھانسی کی سزا دی گئی جو قابل مذمت ہے عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کا نوٹس لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید عوام کے حقیقی خادم ہیں:ملک لیاقت علی
بھمبر (جی پی آئی)وزیر آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید عوام کے حقیقی خادم ہیں انہوں نے اپنی حکومت کے مختصر عرصہ میں خطہ کے اندر تعمیر وترقی کا انقلاب بر پا کر کہ ثابت کر دیا کہ وہ عوام کی خدمت کا مشن لیکر سیاست میں آئے ہیں ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع بھمبر کے سینئر نائب صدر ملک لیاقت علی اعوان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے ڈیڑھ سالہ دور میں جو انقلابی اقدامات کیے گئے انکی گزشتہ 50سالہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے عوام کا حقیقی خادم ہونے کا ثبوت دیا ہے اور مختصر دورانیہ حکومت کے دوران لاتعدادترقیاتی پراجیکٹس شروع کیے ہیں ہم اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں وزیر اعظم آزادکشمیر نے پیپلزپارٹی کے نظریے کو عملی جامہ پہنا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھٹو شہید اور محترمہ شہید کے جانثار سپاہی ہیں اور پیپلزپارٹی کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے پسے ہوئے طبقات اور مظلوموں کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ شجر زراعت بھمبر نے شجر کاری مہم کیلئے عوام الناس کو پھلدار پودوں کی فروخت شروع کر دی
بھمبر (جی پی آئی)محکمہ شجر زراعت بھمبر نے شجر کاری مہم کیلئے عوام الناس کو پھلدار پودوں کی فروخت شروع کر دی تفصیلات کیمطابق محکمہ زراعت بھمبر نے موسم بہار 2013کی شجر کاری مہم کیلئے کسانوںاور عوام الناس کو پھلدار پودوں آم ،مالٹا،کینو ،لیموں امرود سمیت گلاب ،چنبیلی ،رات کی رانی سمیت دیگر سایہ دار درختوں کی فروخت شروع کردی ہے کسانوں اور عوام کی ایک بڑی تعدادپودوں کی خریداری کیلئے مصروف عمل ہے عوام الناس کی طرف سے بڑی تعداد میں پودے خریدنے میں دلچسپی ،ذوق اور شوق کا بھرپور اظہار ہو رہا ہے جوکہ خوش آئندہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ مالیات آزادکشمیر نے ہر قسم کے بقایا بلات کی 40فیصد ادائیگی کی نرمی دے دی
بھمبر(جی پی آئی)محکمہ مالیات آزادکشمیر نے ہر قسم کے بقایا بلات کی 40فیصد ادائیگی کی نرمی دے دی اکانٹس آفس بھمبر میں بلات کی ادائیگی کی نرمی کا نوٹس لیکر بلات کی ادائیگی شروع کر دی بلات کی ادائیگی پر ملازمین کے چہرے کھل اٹھے اکانٹس کے شعبہ میں نئی تعیناتی سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا تفصیلات کیمطابق محکمہ مالیات آزادکشمیر نے تمام بقایاجات کی40فیصد ادائیگی میں نرمی دیتے ہوئے رقم کی ادائیگی شروع کر دی نرمی کا فیصلہ آتے ہی ڈسٹرکٹ اکانٹس آفیسر بھمبر مختار احمد بٹ نے ہر قسم کے بقایاجات کی 40فیصد ادائیگی کا نوٹس آفس کے باہر آویزاں کر کے ادائیگی شروع کر دی بلات کی وصولی کیلئے ملازمین کا اکانٹس آفس بھمبر میں رش بقایاجات کی رقم ملنے پر ملازمین کے چہرے کھل اٹھے ملازمین نے کہاکہ آزادکشمیرکے اندر اکانٹس کے شعبہ میں نئی تعیناتیوں کی وجہ سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔