ڈی جے بٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

 DJ Butt

DJ Butt

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) عدالت نے ڈی جے بٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس نے ڈی جے بٹ کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا اور اس پر ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا تھا۔

جمعرات کے روز ماڈل ٹاؤن پولیس نے ڈی جی بٹ کو مقامی عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر ڈی جی بٹ کا کہنا تھا کہ یہ ظلم اور زیادتی ہے، مجھ پر تشدد کیا گیا، میں اب بھی عمران خان کا ٹائیگر ہوں اور جس اسلحہ برآمدگی کی بات کی جا رہی ہے اس کا لائسنس موجود ہے۔

بعد ازاں عدالت نے ڈی جے بٹ کو 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔