کراچی: سراج قاسم تیلی ڈیفنس کے قبرستان میں سپردخاک

Siraj Qasim Teli

Siraj Qasim Teli

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) معروف بزنس مین سراج قاسم تیلی کو کراچی میں ڈیفنس فیز سیون کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

سراج قاسم تیلی کی نماز جنازہ خیابان راحت کی مسجد سے متصل گراؤنڈ میں ادا کی گئی جو مولانا شمس الرحمٰن نے پڑھائی، نماز جنازہ میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات اوربڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جب کہ نماز جنازہ کے شرکا کو ایس او پی کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

سراج قاسم تیلی کی میت گزشتہ رات دبئی سے کراچی ائیرپورٹ پہنچائی گئی تھی جسے ان کے عزیز و اقارب نے وصول کیا، بعد ازاں میت ڈیفنس میں انکی رہائش گاہ منتقل کی گئی۔

سراج قاسم تیلی کا 8 دسمبر کو دبئی میں انتقال ہوگیا تھا۔