دمشق:سرکاری فورسز اور باغیوں میں جھڑپیں، 85 افراد جاں بحق

Damascus

Damascus

دمشق (جیوڈیسک)دمشق ہر گذرتے دن کے ساتھ شام میں سرکاری فورسز اور باغیوں کے درمیان لڑائی میں شدت آتی جا رہی ہے۔ شامی باغیوں نے دعوی کیا ہے کہ دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے جدید الفادل میں صدر بشار الاسد کی فورسز کی جانب سے جھڑپوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت پچاسی افراد جاں بحق ہو گئے۔

گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں پلاسٹک بیگز میں موجود لاشوں کی ایک بڑی تعداد دکھائی گئی ہے۔ تاحال کسی بھی آذاد ذرائع سے اس ویڈیو کی تصدیق تاحال نہ ہو سکی ہے۔ واضح رہے کہ شامی حکومت نے گذشتہ دو سالوں سے آذاد ذرائع ابلاغ پر پابندی لگا رکھی ہے۔

دوسری جانب حلب اور دمشق میں باغیوں نے سرکاری فورسز کے اہداف پر راکٹ حملے کیے۔ تاہم ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔