برما میں نسلی فسادات کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی،پولیس تماشا دیکھتی رہی

Burma

Burma

میکٹیلا (جیوڈیسک)برما میں ہونے والے نسلی فسادات کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی،ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ بدھ بلوائیوں کے مسلمانوں پر تشدد کے دوران پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

فسادات کی یہ ویڈیو شورش زدہ شہر میکٹیلا میں بنائی گئی تھی جہاں کئی روز تک جاری رہنے والے نسلی فسادات میں 43 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بلوائی دکانوں اور گھروں میں لوٹ مار کر کیانہیں آگ لگا رہے۔

ہیں جبکہ پولیس خاموشی سے سب کچھ دیکھ رہی ہے۔ویڈیو میں صرف ایک منظر میں پولیس کو مسلمان خواتین اور بچوں کو محفوظ مقام تک لے جاتے دکھایا گیا ہے۔