ڈنگہ کی خبریں 16.03.2013

ڈنگہ : حلقہ این اے106کی سرکردہ شخصیات نے چوہدری اسلم وسن مرکزی راہنما آل پاکستان مسلم لیگ یو کے کی حمایت کا اعلان کر دیا

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)آل پاکستان مسلم لیگ یو کے مرکزی راہنما امیدوار حلقہ این اے106چوہدری اسلم وسن کی حلقہ کی تمام یونین کونسلوں سے سرکردہ افراد نے اعلان حمایت شروع کر دی ہے حلقہ کے لوگوں کے خیال میں پرویز مشرف کا سابقہ دور آج کے دور سے سے بہتر ہے،چوہدری شبیر وسن،چوہدری شریف وسن،چوہدری اکرم وسن،چوہدری سہیل کولی،چوہدری قمر زمان دھکڑانوالی،چوہدری نواز برتھ،چوہدری سفیان پسوال فتہ بھنڈ،چوہدری فلک شیر پوہلہ، چوہدری ارشد کھٹانہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم چوہدری اسلم وسن کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور ایسے دیانتدار اور نڈر لیڈر اورراہنما کو آگے آنا چاہیے ایسی ایماندار قیادت ہی ملکی تقدیر بدل سکتی ہے اس لئے ہم سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے قریبی ساتھی چوہدری اسلم وسن کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں حلقہ سے چوہدری اسلم وسن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری افضال ، چوہدری عطاء محمد ، چوہدری غلام عباس ، چوہدری اشرف ، چوہدری مظہر نے اپنی برادریوں دھڑوں سمیت ن لیگ کو خیر باد کہہ کر ق لیگ کی حمائت کا اعلان کر دِیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) حلقہ پی پی 113 ، موضع بھکنانوالی کے معروف زمیندار ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری افضال ، چوہدری عطاء محمد ، چوہدری غلام عباس ، چوہدری اشرف ، چوہدری مظہر نے اپنی برادریوں دھڑوں سمیت ن لیگ کو خیر باد کہہ کر ق لیگ کی حمائت کا اعلان کر دِیا ، چوہدری افضال احمد ، چوہدری عطا محمد ، چوہدری غلام عباس ، چوہدری تنویر اشرف ، چوہدری مظہر نے حمائتی اکٹھ سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے موجودہ ایم پی اے کی بے وفائیوں کو دیکھ کر چھوڑا ہے اور ق لیگ جماعت کی بہترین کارکردگی پر اور چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت کو بہترسمجھتے ہوئے اُن پر اظہارِ اعتماد کرتے ہیں اور مسلم لیگ ق کے امیدوار حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں ، چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی حمائت کا اعلان کرتے ہیں ، اُنہوں نے کہا کہ وہ ن لیگ کے ووٹر اور سپورٹر رہے ہیں مگر ن لیگ نے ہمیشہ وفا نہیں کی اور یہ باتیں اب عوام سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ، ق لیگ نے اپنے دورِ اقتدار میں میگا پراجیکٹ مکمل کروائیں جو کسی حکومت نے پہلے نہ بعد میں کروائے ہیں چوہدری پرویز الٰہی ہمارے آئیڈیل سیاستدان ہیں ، اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ق لیگ کے امیدوار چوہدری اعجاز احمد رنیاں کو بھکنانوالی سمیت حلقہ پی پی 113 سے کامیابی دِلائیں گے اور یہ الیکشن رنیاں برادران کا نہیں یہ الیکشن اب ہمارا الیکشن ہے ۔ اِس حمائتی اکٹھ میں چوہدری نصر اقبال ، چوہدری عطاء محمد ، چوہدری لال خاں ، چوہدری فضل حسین ، چوہدری غلام عباس ، چوہدری اعجاز احمد ، چوہدری سکندر علی ، چوہدری مظہر علی ، چوہدری شفقت حیات ، چوہدری اشرف مہر ، چوہدری نزاکت علی ، جاوید اقبال ، زوہیب حسن ، چوہدری شہباز احمد ، چوہدری فیصل اقبال ، چوہدری یاسر اقبال ، چوہدری فرخ مجید ، چوہدری محمد اقبال ، چوہدری ابرار احمد ، قاری جاوید احمد سمیت حمائٹی اکٹھ میں موجود تھے ، اِس موقع پر چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے کہا کہ آپ بھائیوں نے جو فراخ دِلی کا مظاہرہ کیا ہے ہم آپ کے مشکور ہیں اِنشا ء اللہ تعالیٰ ہم آپ بھائیوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے اور آج کا یہ اکٹھ دیکھ کر ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے کہ جنہوں نے ہماری حمائت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:میاں افضل حیات،میاں خالد رفیق آف سیکریالی کی دوستوں کے ہمراہ اہم شخصیات سے ملاقات۔
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 106 کی امیدوار میاں افضل حیات ، حلقہ پی پی 113 کے امیدوار میاں خالد رفیق سیکریالی اپنے وفد کے ہمراہ جس میں چوہدری ساجد یوسف چھنی نیکوآنی ، ارشد اقبال منج ، میاں مبین حیات ، میاں اسد ممتاز ، چوہدری پرویزتریڑوانوالہ ، چوہدری شرافت ایڈووکیٹ ، میاں خالد حسین ایڈووکیٹ ، چوہدری قمر زمان بجاڑ ، میاں محمد ساجد کولیاں ، میاں ایاز احمد ، میاں عمر رفیق ، عدنان افضل پنجن شہانہ ساتھ تھے ، میاں افضل حیات ، میاں خالد رفیق نے موضع امرہ کلاں میں چوہدری محمد سرور نمبردار ، چوہدری فدا حسین بلجیم سے ملاقات کی ، اس موقع پر چوہدری محمد سرور نمبردار ، چوہدری فدا حسین نے پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 106 کے امیدوار میاں افضل حیات ، حلقہ پی پی 113 میاں خالد رفیق سیکریالی کا برادریوں ، دھڑوں سمیت اعلان حمائت کر دِیا ، اِ س موقع پر چوہدری ولایت خاں ، چوہدری منور حسین ، مشتاق فوجی ، میاں ولایت خاں ، حاجی چوہدری محمد اسلم ، روشن دین ، میاں غوث ، ریاض احمد بٹ ، فاضل بٹ ، میاں رحمت ، میاں افضل ، میاں عنائت ڈاکٹر صفدر ، چوہدری احسان الٰہی ، پیر مصور حسین شاہ ، چوہدری محمد اسلم ، چوہدری میاں اکرم بنک منیجر شریک تھے۔ اس موقع پر اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے میاں افضل حیات ، میاں خالد رفیق نے کہا ہمارا ایک خواب ہے کہ آئندہ انتخابات میں عمران خاں کو کامیاب کروائیں گے جاگیرداری سوچ بدلنی ہے یہاں کہ ایم پی اے ، ایم این اے سوچتے ہیں کہ ہر شخص ہمارے پاس ہے مگر ہم نے یہ نظام بدلنا ہے میں نے اپنے دورِ اقتدار میں آج تک ڈنگہ میں اپنی مرضی کا کوئی ایس ایچ او نہیں لگایا ، عوام آزاد نہیں ہے لیکن ہم نے اپنے منشور کے مطابق عوام کو آزاد کروانا ہے ، ہماری کامیابی حلقہ کی کامیابی ہے ہم نے آج تک کسی کے ساتھ کبھی بھی کسی کی دِل آذاری نہیں کی ہمارا ماضی گواہ ہے کہ میاں فیملی نے ہمیشہ عوام کی فلاح بہبود کے بارے سوچا ہے آپ بھائیوں کے تعاون سے ہمیں کامیاب کروائیں جس سے حلقہ میں تبدیلی آئے گی اور کمیشن مافیہ کو حلقہ سے آئوٹ کر دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس سردار ذوالفقار علی کھوسہ کی صدارت میں لاہور میں منعقد ہوا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس سردار ذوالفقار علی کھوسہ کی صدارت میں لاہور میں منعقد ہوا ، جس میں راجہ اشفاق سرور ، سائرہ افضل تارڑ ، زعیم قادری ، جنید انور اعوان ، چوہدری جعفر اقبال ، سید نور الحسن شاہ ، لیاقت بھدر کی موجودگی میں PP113میاں طارق محمود ، حلقہ این اے 106 سید نور الحسن شاہ جبکہ PP112 میں چوہدری لیاقت بھدر کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری کر دِیے گئے ۔ گذشتہ کئی دِنوں سے جاری کشمکش کا ڈراپ سین ہو گیا ، حلقہ کے عوام کی بے یقینی دور ہو گئی ، گذشتہ کئی سال سے چوہدری جعفر اقبال حلقہ پی پی 113 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑتے رہے ہیں اور اب بھی وہ PP113کے ٹکٹ کے ہی امیدوار تھے ، لیکن میاں نواز شریف کے حکم پر اُنہوں نے حلقہ پی پی 113 کی سیٹ چھوڑ کر حلقہ این اے 106 میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور چند روز قبل ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں باضابطہ طور پر حلقہ این اے 106 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ، جبکہ سید نور الحسن شاہ آف کلیوال سیداں بھی حلقہ این اے 106 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدوار تھے اور اُن کے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ شاید اُن کو PP112 میں ٹکٹ دے کر الیکشن لڑایا جائیگا اور پی پی 113 میں میاں طارق محمود مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے ۔ اِس صورتحال کی وجہ سے پورے حلقہ این اے 106 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹوں کے حوالے سے بے یقینی کی صورتحال تھی اور سیاسی و سماجی حلقوں میں مسلسل اسی موضوع پر بحث و مباحثہ جاری تھا ، گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کے حوالے سے صورتحال واضح ہو گئی لیکن چوہدری جعفر اقبال کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے تاحال بے یقینی اور ابہام کی صورتحال برقرار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: میں انشاء اللہ چندروز میں اپنے حلقہ کے عوام اور دوست احباب سے مشاورت کے بعد اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کرونگا ،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کھاریاں کے صدر چوہدری جعفر اقبال نے گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے ٹکٹوں کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں اور اُس کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے حوالے سے اپنے ڈیرہ ڈنگہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے این اے 106 سید نور الحسن شاہ ، پی پی 113 میاں طارق محمود جبکہ PP112چوہدری لیاقت بھدر کو پارٹی قائدین نے ٹکٹیں جاری کر دِی ہیں ، اُنہوں نے کہا کہ میں انشاء اللہ چندروز میں اپنے حلقہ کے عوام اور دوست احباب سے مشاورت کے بعد اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کرونگا ، میرے لیے ٹکٹ نہ ملنا ایک غیر متوقع صورتحال تھی گذشتہ کئی ماہ سے میرے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن میں پوری ثابت قدمی کے ساتھ پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا اور اپنے PP113 کے الیکشن لڑنے کے موقف سے دستبردار ہو کر قیادت کے حکم پر حلقہ این اے 106 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ، میں نے اپنے گذشتہ تمام عرصہ میں پارٹی کے ساتھ مکمل وفاداری کا ثبوت دِیا اور اپنی قیادت کے ہر فیصلے کو تسلیم کیا ، لیکن پارلیمانی بورڈ آج کا فیصلہ میرے لیے حیران کن اور غیر متوقع تھا اور کبھی بھی پارٹی چھوڑنے یا ٹکٹ نہ ملنے کا تصور بھی نہیں کیا تھا، اب موجودہ صورتحال میں اپنے ساتھیوں ، دھڑے اور حلقہ کے عوام سے جنہوں نے مجھے ہر جگہ پر بھر پور سپورٹ کیا اور میری کامیابی کے لیے ہمیشہ کاوشیں کی ، اب میں تمام حقائق اور صورتحال اپنے اُن وفادار ساتھیوں کے سامنے رکھونگا اور اُن کی مکمل مشاورت کے بعد ہی چند روز میں اپنے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کرونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :زاہد حنیف ، عالم حسن کی بھاوج ، محمد سرور کی اہلیہ ،محمد سلیم کی بہو قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) صدر فلیکس اینڈ پینٹرز ایسوسی ایشن نوجوان صحافی ، ممتاز سماجی شخصیت واحد حسین ، طاہر عباس ، زاہد حنیف ، عالم حسن کی بھاوج ، محمد سرور کی اہلیہ ،محمد سلیم کی بہو قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ، اُن کی نمازِ جنازہ گذشتہ روز ادا کی گئی ، نمازِ جنازہ میں علاقہ بھر سے ممتاز کاروباری ، سیاسی ، تجارتی ، مذہبی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مرحومہ کا ختم قل کل بروز اتوار صبح 9:30بجے محلہ گڑھی والا ڈنگہ میں پڑھا جائیگا ، اجتماعی دُعا ٹھیک 10:30بجے ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :موضع مچھیانہ میں چوہدری ناصر نمبردار نے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی اپنی برادری دھڑے سمیت اپنی رہائشگاہ پر بھر پور حمائت کا اعلان کر دِیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) موضع مچھیانہ میں چوہدری ناصر نمبردار نے پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی اپنی برادری دھڑے سمیت اپنی رہائشگاہ پر بھر پور حمائت کا اعلان کر دِیا ۔ اِس موقع پر محمد شریف ، میاں خاں ، چوہدری سرور ، امام دِین ، برکت علی ، احمد خاں ، محمد الیاس ، حاجی مختار احمد ، غلام حسین ، فیصل مختار ، محمد انور پسوال ، لیاقت علی مہر ، محمد نواز مہر ، محمد انصر مہر ، چوہدری نیاز علی مہر ، محمد اکرم قاضی ، عبد الرزاق قاضی ، لیاقت علی غفاری ، محمد الیاس ، محمد اعظم ، عبد العزیز ، سید علی مہر ، محمد زمان مہر ، چوہدری طارق محمود اعوانہ ، چوہدری خالد شہباز چوہان ، چوہدری اشران بھی موجود تھے ، اِس موقع پر چوہدری ناصر نمبردار نے کہا کہ بہت جلد موضع مچھیانہ میں چوہدری اعجازا حمد رنیاں جلسہ منعقد کریں گے اور انشاء اللہ تعالیٰ اُن کو بھر پور کامیابی سے ایم پی اے بنائیں گے ، اِس اکٹھ میں چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ بزرگوں ، بھائیوں اور دوستوں اور مائوں اور بہنوں کی دُعائوں سے کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :موضع ناگریانوالہ کے سیٹھ اقبال ، سیٹھ سلیمان ، سیٹھ ندیم نے پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 کے امیدوار چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی حمائت کا اعلان کر دِیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) موضع ناگریانوالہ کے سیٹھ اقبال ، سیٹھ سلیمان ، سیٹھ ندیم نے پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 کے امیدوار چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی حمائت کا اعلان کر دِیا ، جب مہمانِ خصوصی چوہدری اعجاز احمد رنیاں ناگرانوالہ پہنچے تو سیٹھ اقبال ، مولوی فضل حسین ، سیٹھ سلیمان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ، اِس حمائتی اکٹھ میں مولوی فضل حسین ، اعجاز احمد ، عاصم شہزاد ، سیٹھ سلیمان ، واحد رضا ، مبشر اقبال ، فضل حسین ، سیٹھ فیاض ، حاجی ریاض ، چوہدری مبشر علی ، محمد یونس ، چوہدری منور حسین ، سیٹھ ریاض ، سیٹھ ندیم ، سیٹھ کلیم ، سیٹھ نسیم ، سیٹھ ارشد ، عمران ایڈووکیٹ ، منیر جٹ ، مظہر آرائیں ، رحمت علی ، اشرف علی ، چوہدری علمدار ، چوہدری غلام حسین ، غلام عباس ، ریاض لوہار ، عابد لوہار ، چوہدری اشران بھی موجود تھے ، اِس موقع پر چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے سیٹھ برادری اور موضع ناگریانوالہ کا تہہ دِل سے شکریہ ادا کیا کہ اُنہوں نے اِس بات کا عزم کر رکھا ہے کہ وہ اُنہیں حلقہ سے بھر پور کامیابی دِلائیں گے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اگر کسی مخالف نے ہمارے ووٹر سے زیادتی کی تو اُن سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائیگا ، تمام ووٹر حلقہ کی عوام میرے بھائی ہیں ، انشاء اللہ تعالیٰ اُن کے معیار پر سیاست کے میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پاکستان پیپلزپارٹی سٹی ڈنگہ کا اہم اجلاس گزشتہ روز سندر محل میں منعقد ہوا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) پاکستان پیپلزپارٹی سٹی ڈنگہ کا اہم اجلاس گزشتہ روز سندر محل میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت صدر سٹی ڈنگہ راؤ ساجد جہانگیر نے کی ۔ اجلاس میں قرارداد پیش کی گئی کہ پی پی 113سے پیپلزپارٹی کا امیدوار لازمی نامزد کیا جائے اور میدان کسی صورت خالی نہ چھوڑا جائے ۔ یہ قرار داد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی ۔ فیصلہ کیا گیا کہ صدر پیپلزپارٹی سٹی ڈنگہ راؤ ساجد جہانگیر پی پی 113کے لئے درخواست دیں گے ۔ بہت جلد راؤ ساجد جہانگیر پیپلزپارٹی کے پی پی 113سے پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لئے درخواست جمع کرائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سید نورالحسن شاہ کو ن لیگ کا ٹکٹ حلقہ این اے 106سے ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سید نورالحسن شاہ کی جیت کنفرم ہو گئی ہے،پیر آفتاب شاہ
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) چیئرمین سید منظور شاہ گروپ ڈنگہ پیر آفتاب شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سید نورالحسن شاہ کو ن لیگ کا ٹکٹ حلقہ این اے 106سے ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سید نورالحسن شاہ کی جیت کنفرم ہو گئی ہے ۔ ن لیگ کے پلیٹ فارم سے سید نورالحسن شاہ بھاری لیڈ سے کامیاب ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی محمد عارف ڈار سے ون ٹو ون ملاقات
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) مسلم لیگ ق کے راہنما حلقہ پی پی 113چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی سابق وائس چیئرمین بلدیہ ڈنگہ محمد عارف ڈار کی رہائش گاہ پر ون ٹو ون ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں حلقہ کی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور زیر بحث آئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موضع حاجی چک کا رہائشی 45سالہ شخص ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) موضع حاجی چک کا رہائشی 45سالہ شخص ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا ۔ نماز جنازہ کے بعد گزشتہ روز آبائی گاؤں حاجی چک میں سپرد خاک کر دیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق موضع حاجی چک کا رہائشی 45سالہ حاجی خالد بٹ عرصہ دراز سے انگلینڈ میں مقیم تھا ۔ 2روز قبل ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گیا ۔ گزشتہ روز اس کی میت پاکستان موضع حاجی چک لائی گئی جہاں اس کی نماز جنازہ کے بعد اسے سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ میں ڈنگہ سے ریاض احمد بٹ ‘ اعجاز احمد ‘ مختار احمد ‘ سائیں مشتاق احمد ‘ عطاء اللہ بٹ ‘ حسنین علی ‘ جعفر حسین ‘ محمد رمضان ‘ حاجی یونس ڈار ‘ عرفان ایڈووکیٹ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔