ق لیگ ریاض فیتانہ ایم این اے نے حکومت کے آخری دن بھی عوام کو بے وقوف بنانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا

پیرمحل ( نامہ نگار) (ق) لیگ ریاض فیتانہ ایم این اے نے حکومت کے آخری دن بھی عوام کو بے وقوف بنانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا بے نظیر بھٹوپارک کے نامکمل منصوبے کا افتتاح کرکے تختی لگادی پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق دو سال قبل سابق وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی نے پیپلزپارٹی کے سنٹرل ایگزیگٹو کمیٹی کے سابق جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر اطلاعات خا لد احمد خان کھر ل کو راضی کر نے کے لئے پانچ کروڑ 62لاکھ روپے کی خطیر رقم سے پیرمحل کے شہر یوں کے لئے بے نظیر پارک کا تحفہ دیا تھا۔

پارک کے منصوبے پر اتبدائی کام پر 2کروڑ 12لاکھ روپے خرچ ہوئے، تقریبا ایک سال تک مذکورہ پارک کا تعمیراتی کام جاری ر ہا۔ بعدازاں محکمہ PWDنے اس کثیر المقاصد منصوبے اس بنا پر روک لیے اور یوں یہ منصوبہ ادھورا رہ گیا حکومت کے آخری دن بھی مقامی ایم این اے ریا ض فیتانہ نے اچانک بے نظیر بھٹوپارک کے نامکمل منصوبے کا افتتاح کرکے تختی لگادی ۔

شیخ محمد اکرم صدر پاکستان پیپلز پارٹی پیرمحل اور کارکنوں کا شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ق لیگ کا ایم این اے ریاض فتیانہ جوکہ پید ائشی ڈرامہ باز ہے ، اس نے ڈرامہ بازی میں ماسٹر کیا ہو ا ہے، ہمارے منصوبے پر اپنے نام کی تختی لگائی کا عوام کو اب بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ، انہوں نے کہا کہ علاقہ کے عوام اس ڈرامہ باز شخص کو مستر د کر چکے ہیں ، ریاض فیتانہ کو عوام میں پذیرائی نہیں مل سکتی، یہ شخص عوام کو زیادہ دیر بے وقوف نہیں سکتا۔آئندہ الیکشن میں شکست اس کا مقد ر ہوگئی۔