ڈنگہ : چوہدری قمر الزمان کو چیئر مین نیب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ

ڈنگہ : صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ، چیئر مین پاک نیدر لینڈ ویلفیئر سوسائٹی ،معروف زمیندار چوہدری وحیداکرم آف ہالینڈ نے اپنے ٹیلی فون بیان میں وفاقی سیکرٹری داخلہ چوہدری قمر الزمان کو چیئرمین نیب کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے انہوں نے کہا کہ میاں برادران کی سیاسی بصیرت ہے کہ انہوں نے ایسے شخص کو چیئر مین نیب کا منصب دیا ہے۔

جن کا ماضی بے داغ ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری قمرالزمان کا چیئر مین نیب بننے پر دنیا بھر میں بسنے والے تمام گجراتیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ نے قمرالزمان کے خاندان کو مبارکباد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ حسب ِسابق چوہدری قمرالزمان بحیثیت چیئرمین نیب ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔ یہاں بات بھی قابل امر ہے کہ گذشتہ چند ماہ قبل ہالینڈ میں چوہدری قمر الزمان اور چوہدری وحید اکرم کی اہم ملاقات بھی ہو چکی ہے۔