ملکی پیداوار میں اضافہ ، جولائی میں کھاد کی درآمد نصف رہ گئی

Fertilizer

Fertilizer

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملکی پیداوار بڑھنے سے نئے مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران کھاد کی درآمد آدھی رہ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے دوران ساٹھ ہزار دو سو سینتیس ٹن کھاد درآمد کی گئی جس پر دو کروڑ گیارہ لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ خرچ ہوا۔

جون کے دوران ساڑھے چھ کروڑ ڈالر مالیت کی ایک لاکھ چوبیس ہزار ٹن کھاد بیرون ممالک سے منگوائی گئی تھی۔ فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی بڑھنے سے ملکی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔