مشہور منشیات کے مقدمہ سرکار بنام مشتاق نوابی کے دو ملزمان بری، الزام ثابت نہ ہونے پر ملزمان راجہ فیضان اور حافظ یسین باعزت بری ہو گئے

Abdul Aziz Advocate - Wasim Tabassam Advocate

Abdul Aziz Advocate – Wasim Tabassam Advocate

کوٹلی : مشہور منشیات کے مقدمہ سرکار بنام مشتاق نوابی کے دو ملزمان بری، الزام ثابت نہ ہونے پر ملزمان راجہ فیضان اور حافظ یسین باعزت بری ہو گئے۔ ملزمان کی طرف سے سینئر قانون دان عبدالعزیز رتالوی ایڈووکیٹ اور وسیم تبسم ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔ استغاثہ میرے موکلوں پر الزام ثابت نہیں کر سکی ،عبدالعزیز رتالوی ایڈووکیٹ ۔وکلاء برادری کا عبدالعزیز رتالوی کو بے گناہ ملزمان کو بری کروانے پر مبارکباد۔تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے مشہور مقدمہ منشیات میں گرفتار ملزمان کو شک کی بناء پر بری کر دیا گیا۔

مقدمہ علت 91/18 تھانہ پولیس ناڑ میں گرفتار ملزمان راجہ فیضان ولد راجہ محمد اقبال قوم راجپوت ساکن کٹھاڑ سہنسہ اور محمد یسین ولد محمد شریف قوم ملک ساکن اندرلہ کٹہڑہ کھوئی رٹہ کو ایڈیشنل سیشن جج راجہ شمریز خان کی عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ میں دونوں ملزمان کو با عزت بری کر دیا۔

ملزمان کی طرف سے معروف ریاستی قانون دان مرزا عبدالعزیز رتالوی ایڈووکیٹ اور راجہ وسیم تبسم ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔ مرزا عبدالعزیز رتالوی ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرے دونوں موکلین پر استغاثہ الزام ثابت نہ کر سکی ہے جس کی وجہ سے دونوں کو با عزت بری کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء وکلاء برادری نے مرزا عبدالعزیز رتالوی ایڈووکیٹ سمیت ان کے لاء چیمبر کے تمام وکلاء کو مبارکباد پیش کی۔