کےـالیکٹرک شہریوں کی پریشانی کا سبب بننے کے بجائے زیر زمیں کاموں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کے اقدامات بروئے کار لائے

DMC East

DMC East

کراچی: چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ کےـالیکٹرک شہریوں کی پریشانی کا سبب بننے کے بجائے زیر زمیں کاموں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کے اقدامات بروئے کار لائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 10 لائنز ایریا میں مکینوں کی شکایات پر کے الیکٹرک افسران کے ہمراہ جاری کاموں کے معائینے کے دوران کیا کے الیکٹرک انتظامیہ کو ہدایات دی گئیں کہ روڈ کٹنگ کے بعدسڑک کو فوری ہموار کیا جائے جس پر کے الیکٹرک انتظامیہ نے چیئرمین معید انور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکٹرک وائرنگ کو زیرزمین کرنے کا عمل جاری ہے کام مکمل ہوتے ہی سڑک کو ہموار کر دیا جائیگا۔

جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے ہدایتی بورڈز آویزاں کئے گئے ہیں تاکہ کسی قسم کے حادثے سے بچا جاسکے،ضلع شرقی میں کافی حد تک سڑکوں کی کھدائیوں کی بیخ کنی کیلئے اقدامات بروئے کار لائے گئے ہیں اس موقع پر انہوں نے لائینز ایریا میں دیگر بلدیاتی امور کے حوالے سے بھی جائزہ لے کر موقع پر ان کے حل کے احکامات بھی جاری کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی 10 کے چئیرمین محمد مرسلین، وائس چئیرمین ندیم خواجہ، چئیرمین پارکس کمیٹی مشتاق علی ودیگر موجود تھے۔

جاری کردہ
محکمہ اطلاعات
بلدیہ شرقی