پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے شعبہ پنجابی کے اساتذہ کی گورنر پنجاب سے ملاقات

Chaudhry Muhammad Sarwar

Chaudhry Muhammad Sarwar

لاہور : پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے شعبہ پنجابی کے اساتذہ نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔تفصیل کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے شعبہ پنجابی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمان کی قیادت میں شعبہ پنجابی کے پروفسیر ڈاکٹر نوید شہزاد، ڈاکٹر ظہیر احمد شفیق، ڈاکٹر سعادت علی ثاقب اور ڈاکٹر عاصمہ قادری نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرورسے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی زینب عمیر بھی موجود تھی۔ملاقات کے دوران وفد نے مطالبہ کیا کہ ہر میل اور فی میل کالج میں پنجابی مضمون کی سیٹس رکھی جائیں۔وفد کی جانب سے کہا گیا کہ جہاں جہاں پنجابی کی سیٹس ہیں ، وہاں کسی اور مضمون میں انہیں کنورٹ نہ کیا جائے۔

اس کے علاوہ وفد کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ جس طرح دوسرے صوبوں میں مادری زبان کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کواُن کی ہی زبان میں تعلیم دی جا رہی ہے ویسے ہی پنجاب کے بچوں کو اُنہی کی زبان میں تعلیم کا حق دیا جائے۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ جلد ہی اس حوالے سے غور کیا جائے گا۔