ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی برقرار رہے گی

Cold and Dry Season

Cold and Dry Season

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی برقرار رہے گی۔

جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

سوات میں مالم جبہ کالام اور میادم کا موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ مظفرآباد، وادی نیلم، جہلم اور میرپور آزاد کشمیرمیں بھی خشک اور سرد ہواوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب اور سندھ میں درجہ حرارت نیچے آرہا ہے اور صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد ہوجاتا ہے۔ بلوچستان میں بھی سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ اس وقت اسکردو ملک کا سرد ترین علاقہ ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 07 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔