عبید اللہ 2 ہفتے قبل سکندر کے ساتھ سیر و سیاحت کی غرض سے مری بھی گیا تھا، پولیس کا دعوی

چکوال : پندرہ اگست کو ساڑھے پانچ گھنٹے اسلام آباد میں ڈرامہ رچانے والے ملزم سکندر حیات کے موبائل ڈیٹا کی معلومات کی روشنی میں راولپنڈی پولیس نے حافظ آباد میں چھاپا مار کر ایک ملز م کو گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق سکندر حیات کے موبائل فون سے ملنے والے ڈیٹا کی روشنی میں حافظ آباد کے علاقے غازی پورہ میں چھاپا مارا گیا۔

پولیس نے 3 گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد سکندر کے قریبی ساتھی اور کا لعدم تنظیم کے کارکن عبید اللہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ پولیس کا دعوی ہے کہ عبید اللہ 2 ہفتے قبل سکندر کے ساتھ سیر و سیاحت کی غرض سے مری بھی گیا تھا۔