مصرمیں 225 ارکان پر مشتمل دہشت گرد گروہ گرفتار

Egypt

Egypt

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے وزیر داخلہ محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے 225 افراد پر مشتمل ایک دہشت گرد گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کے وزیرداخلہ محمد ابراہیم کا کاہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حساس اداروں کی رپورٹ پر سیکیورٹ فورسز نے دہشت گردوں کے مبینہ 44 ٹھکانوں پر کارروائی کر کے 225 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار افراد کا تعلق معزول صدر محمد مرسی کی سیاسی جماعت اخوان المسلمون سے ہے۔

مصر کے وزیر داخلہ نے دعوی کیا کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان کا تعلق ”اجناد مصر” نامی تنظیم سے ہے جو دارالحکومت قاہرہ میں حال ہی میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے بم حموں میں ملوث ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے مبینہ دہشت گردوں سے 43 دستی بم اور بڑی مقدار میں بم کی تیاری میں استعمال ہونے والا مواد بھی برامد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مصری سکیورٹی فورسز نے گزشتہ برس اگست میں النہضہ چوک صدارتی محل کے باہر دھرنے کا شرکاء کو منشتر کردیا تھا اور اس کارروائی میں سیکڑوں افراد مارے گئے تھے۔