صدر بنا تو دو سال میں ملک کی تقدیر بدل دوں گا: السیسی

Abdul Fattah

Abdul Fattah

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں اہم ترین صدارتی امیدوار اور سابق فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اگر معاملات ان کے منصوبے کے مطابق آگے بڑھتے رہے تو انہیں توقع ہے کہ مصر کی صورت حال دو سال میں بہتر ہو جائے گی۔

اگر ان کے خلاف عوام نے وسیع پیمانے پر احتجاج کیا تو وہ مستعفی ہو جائیں گے ، ایک انٹرویومیں السیسی نے کہا کہ مسائل پر دو برس میں قابو پا لیا جائے گا، انہوں نے کہا اگر عوام میرے خلاف سڑکوں پر آگئے تو میں ان سے پوچھوں گا کہ تم مجھے چاہتے ہو یا نہیں۔ اور میں صرف ان کے حکم کی تعمیل کروں گا۔