مصر کے دشمن جمہوری نظام کوتباہ کرناچاہتے ہیں، محمد مرسی

Mohammad Mercy

Mohammad Mercy

قاہرہ (جیوڈیسک) حکومت نے کرپشن سے پاک نظام نافذ کیا ہے، صدر مرسی کا خطاب مصر کے صدر محمد مرسی کا کہنا ہے کہ دو مختلف سمتوں میں چلنے والی سیاست جمہوریت کے لی یسب سے بڑا خطرہ ہے۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمد مرسی نے کہا کہ مصر کے دشمن ملک میں ناپختہ جمہوری نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت سے بعض اہداف حاصل نہیں کر سکی لیکن کچھ ایسے اقدامات کیے گئے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ صدر مرسی کی تقریر التحریر اسکوائر میں جمع ہزاروں افراد نے سنی۔ صدر مرسی کے خطاب سے دو گھنٹے پہلے منصورہ شہر میں ان کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں 2 افراد مارے گئے اور 200 سے زیادہ زخمی ہوئے۔