نیلسن منڈیلا کی حالت بدستور تشویشناک، مصنوعی تنفس دیا جار ہا ہے

Nelson Mandela

Nelson Mandela

کیپ ٹاون (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور انہیں اسپتال میں مصنوعی تنفس پر رکھا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور انہیں اسپتال میں مصنوعی تنفس پر رکھا گیا ہے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کی تحریک آزادی کے ہیرو سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور انھیں مصنوعی تنفس دیا جا رہا ہے۔

نیلسن منڈیلا کو 8جون کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے پریٹوریا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی حالت میں تاحال کوئی بہتری نہیں آئی۔ جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے نیلسن منڈیلا کی خراب طبیعت کے باعث موزمبیق کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔