مصر : مرسی وزارت دفاع کی عمارت میں نظر بند، جھڑپوں میں 14 ہلاک

Egypt Clashes

Egypt Clashes

قاہرہ (جیوڈیسک) مصری فوج نے مصر کے پہلے جمہوری صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کا بعد انہیں وزارت دفاع کی عمارت میں نظربندکردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس سے قبل مرسی کو ایک فوجی عمارت میں رکھا گیا تھا۔

اخوان المسلمون کے مطابق مرسی کے دیگر ساتھی فوجی عمارت میں ہی نظر بندہیں۔ دوسری طرف مرسی کی معزولی کے بعد سے مصرکے مختلف شہروں میں مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں جاری ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق اب تک جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک اور 350 سے زا ئد زخمی ہو گئے ہیں۔