مصر: مرسی اور سابق عہدیدار گھروں میں نظر بند، جھڑپوں میں 10 ہلاک، 80 زخمی

Egypt Clashes

Egypt Clashes

قاہرہ (جیوڈیسک) ترجمان اخوان المسلمون کا کہنا ہے کہ محمد مرسی اور سابق عہدیدار گھروں میں نظربند کردئیے گئے ہیں۔ دوسری طرف ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں کے دوران اب تک ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق اخوان المسلمون کے 300 ارکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں۔