بصد معذرت۔۔آپ اہل نہیں

 Ehsas Program

Ehsas Program

تحریر : امتیاز علی شاکر

سمجھ نہیں آ رہا عید کی مبارکباد کون کس کو اور کس منہ کے ساتھ دے کون کس حال میں ہے کسے خبر بظاہر ٹھیک ٹھاک نظر آنے والے بھوکے سونے پر مجبور ہیں حکومت نے احساس پروگرام کے تحت فی خاندان 12 ہزار تقسیم کیلئے 8171 پر میسج وصول کیے توبہت سارے سفیدپوشوں نے اپنی سفیدپوشی کے بھرم معاشرتی وقاراورخوداری کونظراندازکرتے ہوئے خاموشی سے میسج کردیئے طویل انتظارکے بعد میسج وصول ہوا”بصدمعذرت آپ احساس پروگرام سے12ہزارلینے کے اہل نہیں”کل یاپرسوںعیدہے اورمیرے سامنے سفیدپوش خودارباکرداردرینہ دوست بیٹھاانتہائی بے بسی کے عالم میں بات کررہاہے۔

شاکربھائی سب عزیزرشتہ داراس وقت مجبورہیں کوئی کسی کیلئے کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہیں کوروناوائرس کے سبب لاک ڈائون نے سب کادیوالیہ نکال دیاہے جوصاحب حیثیت عزیزدوست ہمیشہ تعائون کی پیشکش کیاکرتے تھے آج فون تک نہیں سنتے حکومت کے احساس پروگرام میں بھی میسج کرکے دیکھ لیانجانے کس وجہ سے نااہل کر دیاگیانہ کسی گاڑی کامالک ہوں نہ کسی دکان یامکان کانہ سرکاری نوکری ہے نہ کوئی بینک اکائونٹ والدہ صاحبہ کوبڑے بھائی نے عمرہ کروایاتھا خاندان میں والدہ صا حبہ کاپاسپورٹ بناہے جس کارخانے میں ملازم تھاانہوں نے اپنے کام کے سلسلے میں ٹچ موبائل لے کردیاہے کوروناوائرس کے سبب کارخانہ بندہوگیااب ہم بے روزگار ہیں۔

حکومت نے کہاتھاجولوگ کوروناوائرس کے سبب بے روزگارہوئے ہیں جن کی کوئی جائیدادیاگاڑی نہیں انہیں فی خاندان12ہزاردیاجائے گانجانے کس بنیادپرحکومت نے احساس پروگرام کے تحت 12ہزارکیلئے نااہل کردیا؟عیدسرپر ہے بچوں کے جوتے کپڑے توکیاگھرمیں کھانے پینے کی اشیاء تک میسرنہیں ماں جی کی طبیعت اکثرخراب رہتی ہے ڈاکٹراوردوائیوں کاانتظام کرناممکن نہیں رہا کاروبارکی بحالی کاکوئی ٹائم شڈول نہیں جس کی بنیادپرکسی سے ادھارلے سکیں بہت سارے ایسے کام تلاش کرنے کی ناکام کوشش کرچکے جنہیں کرنے کاکبھی سوچاتک نہ تھا امتیاز شاکربھائی دُعاکریں اللہ پاک کوروناوائرس کوفوری ختم کردے تاکہ زندگی کی بحالی کاسلسلہ شروع ہوجائے فوری طورپرنوکری بحال نہ ہوئی توخودکشی کرنے کی نوبت بھی نہیں آئے گی بھوک خودہی یہ فریضہ سرانجام دے دے گی امتیازبھائی بتائیں اس بار کوروناوائرس کے علاوہ بھی کسی کی عیدہوگی؟۔

امتیازشاکرسنتاجاشرماتاجا۔ حکومت بصد معذرت کرچکی صاحب حیثیت رشتہ دارعزیزمنہ موڑچکے باقی کواپنی اپنی جان کے لالے پڑے ہیں اللہ پاک نے شاکربنایاہے توالحمدللہ آئیں بھائی ہم ایک روٹی کوآدھی آدھی کرلیتے ہیں اللہ رب العزت نے رزق دینے کاوعدہ فرمایاہے وہ ضرورکوئی نہ کوئی بہانہ بناکررزق عطافرمائے گا حکومت تواسی خالق ومالک کی ہے جوکسی کورزق عطاکرتے وقت اُس کی اہلیت نہیں دیکھتایہ دنیاکے حاکم انسان ہیں ان سے غلطی ہوسکتی ہے بے ایمانی بھی ہوسکتی ڈنڈی بھی مارسکتے ہیں یہ خودبھی نااہل ہوسکتے ہیں جوحقداروں کونہ پہچان سکے لہٰذاان پربھروسہ کرنے کے بجائے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی پاک ذات پربھروسہ قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں کوروناوائرس کے سبب کاروباربندہوئے پر اناج اگنابندنہیں ہوااللہ پاک نے ہمارے بچوں کے مقدرمیں جورزق لکھاہے اسے کوئی نہیں ٹال سکتا۔

کوروناوائرس نے انسانوں کومتاثرکیاہے اللہ پاک کی رحمت سے کھیت آبادہیں اب امتیازعلی شاکراپنے دوست کوتسلیاں دینے کی کوشش کررہاہے دوست توقیمتی بلکہ انمول اثاثہ ہوتے ہیں ابھی ایک دوست کوکال کرتاہوں جو کتنی بارپوچھ چکے ہیں کسی چیزکی ضرورت ہے توبتائیں اچھے دوست ہیں اُن سے رابطہ کرتے ہیں نمبرملایاتوجواب آیاآپ کامطلوبہ نمبرفی الحال بندہے برائے مہربانی تھوڑی دیربعدرابطہ کریں یار ان کانمبرتوکبھی بندنہیں ہوتاہوسکتاہے بیٹری ختم ہوگئی ہو؟تھوڑی دیربعد کال کرتے ہیںتھوڑی تھوڑی دیربعد کرتے کرتے پورادن گزرگیاپررابطہ نہ ہوسکااتنی دیرمیں ایک دوست کافون آیاحال واحوال دریافت کرنے کے بعد بولاامتیازبھائی کسی چیزکی ضرورت ہے توبلاجھجک بتائیں واہ میرے اللہ تیری شان جس کے ساتھ خود رابطہ کرنے کی کوشش کررہاہوں اُس کانمبربندہے جس کے متعلق سوچاتک نہیں وہ خودپوچھ رہاہے دوست ہیلوہیلوکہہ رہاتھااورشاکرصاحب اپنے اللہ کی بارگاہ میں شکرکے ترانے گارہے تھے اچانک واپسی ہوئی تواسے کہامیرے ایک دوست آپ کے پاس آتے ہیں۔

ان کے ایک عزیزبہت حقدارہیں لہٰذاکچھ ضروری راشن وغیرہ اورممکن ہوتوبچوں کی عیدی بھی دے دیں۔جی جی شاکربھائی کیوں نہیں آپ ابھی بھیج دیں ان کواللہ تعالیٰ کی عطا سے راشن بھی ہے اورعیدی کاانتظام بھی ہوجائے گا بچے توسب کے سانجھے ہوتے ہیں اورعیدتوہوتی ہی بچوں کی ہے بلکہ انہیں کہیں بچوں کوساتھ لیتے آئیں بچوں کو عیدکے جوتے اورکپڑے دلاتے ہیں۔شائداللہ پاک اسی بہانے ہماری خطائیں بخش دے اورہم گناہگاروں کومعافی مل جائے۔ابھی اللہ رب العزت کی پاک وبلندبارگاہ میں عرضی ڈالی بھی نہ تھی فقط بھروسہ قائم کرنے کی بات کی تھی کہ رب رحمٰن نے ہماری اہلیت نااہلیت کافیصلہ سنائے بغیرغیب سے مددفرمادی۔اللہ پاک تیرے بندے تیرے شکرگزارہیں جیسے ہماری غیب سے مددفرمائی سب کی مددفرمااورسب کے بچوں کوعیدکی خوشیاں نصیب فرمابے شک ہم تیرے بندے تیری بندگی کرتے اورتجھ ہی سے مددمانگتے ہیں بے شک ہم تیری آزمائش وحساب کے اہل نہیںہماری ندامت قبول فرمااوراپنی شان رحمت کے مطابق انسانیت کی تمام مشکلات دورفرما(آمین)

Imtiaz Ali Shakir

Imtiaz Ali Shakir

تحریر : امتیاز علی شاکر
imtiazali470@gmail.com
03134237099