عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد اسکول اور سرکاری ونجی دفاتر کھل گئے

School Government Offices Open

School Government Offices Open

اسلام آباد (جیوڈیسک) عیدالاضحی کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکول، کالج اور سرکاری ونجی دفاتر کھلنے کے ساتھ مارکیٹوں میں بھی کاروبار زندگی شروع ہو گیا ہے۔ عید اور ہفتہ وار تعطیلات کے چھ روز بعد آج پہلے ورکنگ ڈے پر اسلام آباد کے سرکاری ونجی دفاتر اور تعلیمی ادارے کھل گے ہیں۔

دوسرے شہروں میں عید کے لیے جانے والے افراد کی بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں سے آئے جس کے باعث دفاتر میں آج بھی اکثر افراد تاخیر سے پہنچے۔ اسلام آباد میں مارکیٹیں بھی آج کھلنا شروع ہو گئی اور تقریبا ایک ہفتے سے تعطیلات کے باعث ویرانی کا منظر پیش کرنے والے وفاقی درالحکومت کی رونق واپس لوٹ آئی ہے۔