امریکا سے تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں : سرتاج عزیز

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ سے تجارت کے ذریعے تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔ معیشت پہلے ہی شدید دبا کا شکار ہے۔ پاکستان مزید قرضوں اور امداد کا متحمل نہیں ہو سکتا وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ سے امداد کے بجائے تجارت کے ذریعے تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر ہم امریکہ سے تجارتی تعلقات میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔

مشیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مزید قرضوں اور امداد کا متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ معیشت پہلے ہی شدید دبا کا شکار ہے۔ کسی بھی ملک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے تجارت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس لئے پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارت کے ذریعے تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم اپنے دورے امریکہ میں صدر اوباما سے ڈرون حملے روکنے، معاشی تعاون بڑھانے اور بھارت کے ساتھ حالیہ تعلقات سمیت مختلف معاملات پر بات چیت کریں گے۔