نومنتخب حکومت کوبجٹ میں مزیدٹیکسز لگاکر مہنگائی بڑھانے سے اجتناب کرنا ہوگا محمد رئیس

کراچی پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ دودھ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سبب بن گیا ہے جس سے مہنگائی کا ایک طوفان اُمڈآیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کررہا ہے کہ نو منتخب حکومت کیلئے دانستہ مشکلات پیدا کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں کیونکہ اس صورتحال میں نئی حلف یافتہ حکومت کیلئے عوامی بجٹ تشکیل دینا مشکل ہوجائے گا

جو یقینا اس کی عوامی ساکھ کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ اس کیلئے سیاسی مالی اور انتظامی مشکلات میں اضافے کے اسباب بھی پیدا کرے گا ۔نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی کی صدارت میں ہونے والے این جی پی ایف کے اجلاس میں چیئرمین پولیٹیکل ونگ جمیل اقبال سید چیئرمین سوشل ونگ محمد رئیس چیئرمین اسٹوڈنٹ ونگ محمد فیصل خان چیئرمین مائنوریٹی ونگ شری ہنس راجکمار و دیگر ونگز کے چیئرمین شریک ہوئے۔

اوربجٹ سے قبل پٹرول و بجلی کے نرخوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آنے والے بجٹ کو حکومت وعوام دونوں ہی کیلئے مشکلات و مصائب پیدا کرنے کی منظم منصوبہ بندی قرار دیتے ہوئے نو منتخب حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بجٹ میں مزید ٹیکسز لگانے اور مہنگائی بڑھانے سے اجتناب کریں وگرنہ عوام کیلئے زندہ رہنا ممکن نہیں رہے گا۔